پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے نیپال کی مکالو چوٹی کو سرکرلیا

منتظم سعد منور کا کہنا تھا گزشتہ روز لیجنڈ کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی المناک موت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کامیابی کو کسی بھی اسراف کے ساتھ نہیں منایا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے ہفتے کی صبح نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کرلیا ہے، چوٹی آٹھ ہزار میٹر بلند ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 سالہ شہروز کاشف اور سرباز خان نے ہفتے کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجرک 56 منٹ پر مکالو کی چوٹی پر پہنچے، جو 8,485 میٹر کی بلندی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ڈیرن سیمی پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے جارہے ہیں؟

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ  کی حالت حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان

اس کارنامے کے بعد کاشف دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں جنہوں نے پانچ بلند ترین پہاڑوں کو سر کیا ہے۔ یہ کارنامہ انجام دے کر شہروز کاشف پاکستان کے پہلے کوہ پیما بھی بن گیا جس نے 23 دنوں میں تین آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

شہروز کاشف کی سمٹ

شہرو ٓز کاشف نے 11 سال کی عمر میں مکرا چوٹی کی تھی جس کی بلندی 3885 میٹر ہے۔

12 سال کی عمر میں "موسیٰ کا مصلح” نامی چوٹی سر کی تھی جس کی بلندی 4080 میٹر ہے۔

12 سال ہی کی عمر میں چیمبرا چوٹی  سر کی تھی جس کی بلندی 4,600 میٹر ہے۔

13 سال کی عمر میں منگلک سر شمشال کی چوٹی سر کی تھی جس کی بلندی 6,050 میٹر ہے۔

14 سال کی عمر میں کے ٹو گونڈوگورو لا کےٹو کے بیس کیمپ پر قدم رکھا تھا ، جس کی بلندی 5585 ہے۔

15 سال کی عمر میں خرڈوپین پاس  کو سرکیا تھا ، جس کی بلندی 5,890 میٹر ہے۔

17 سال کی عمر میں براڈ چوٹی سر کی ، جس کی بلندی 8,047 میٹر ہے۔

18 سال کی عمر میں Khusar Gang-Alpine Style کو سر کیا تھا۔

19 سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ پرپاکستانی پرچم لہرایا تھا جس کی 8,849 میٹر ہے۔

19 سال کی عمر میں کے ٹو کی چوٹی کو سر کیا ، جس کی بلندی 8611 میٹر ہے۔

19 سال کی عمر میں مناسلو کو زیر کیا ، جس کی بلندی 8163 میٹر ہے۔

20 سال کی عمر میں کنچنجنگا کو اپنے پاؤں کے نیچے روندھا ، جس کی بلندی 8,586 میٹر ہے۔

ایل ہوٹسے Lhotse  پر 20 سال کی عمر پاکستانی پرچم لہرایا ، جس کی بلندی 8516 میڑی ہے۔

اور اب 20 سال ہی کی عمر میں نیپال کی چوٹی مکالو کو سرکیا ہے جس کی بلندی 8463 میٹر ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کی فیس بک پوسٹ کے مطابق، سرباز خان مکالو کی چوٹی پر پہنچنے میں منٹوں کے فاصلے پر شہروز کاشف کے پیچھے تھا۔ سرباز خان نے پاکستانی وقت کے مطابق چوٹی پر پاکستانی پرچم 8 بجے لہرایا تھا۔

سرباز خان وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دنیا کے 14 بڑی چوٹیوں میں سے 11 کو فتح کرلیا ہے۔

سربازخان کا مقصد دنیا کی ان تمام چوٹیوں کو سر کرنا ہے جن کی اونچائی 8,000 میٹر سے زیادہ ہے۔

سرباز خان کی تازہ ترین مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کے منتظم سعد منور کا کہنا تھا کہ سرباز خان نے اضافی آکسیجن کا استعمال کیے بغیر اپنے معمول کے انداز میں چڑھائی مکمل کی۔

ان کا کہنا تھا گزشتہ روز لیجنڈ کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی المناک موت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کامیابی کو کسی بھی اسراف کے ساتھ نہیں منایا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر