حکومت کا 2لاکھ ٹن یوریا کھاد اور 30 لالکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

ملک میں اس سال 2 کروڑ 62 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 82 لاکھ ٹن تھا۔

چین سے 90 دن کے ادھار پر 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد کی پیشکش منظور، 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی چین سے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد منگوانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کھاد 90 دن کے ادھار پر حکومت چین ، حکومت پاکستان کو دے دی یعنی ڈیفر پےمنٹ پر یہ گورمنٹ ٹو گورمنٹ سہولت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 13.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

کمیٹی نے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصاد ی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خوردنی تیل اور گھی کی درآمد پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایٹمی توانائی کے دو منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کی مدت تکمیل کو چند ماہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایٹمی بجلی گھر کے ٹو اور کے تھری کے لیے 38 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی جبکہ چین سے 90 دن کے ادھار پر 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب کے پاکستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس چھوٹ دینے پر بھی غور کیا گیا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر سے مشاورت طلب کی ہے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ اور ججوں کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے 20 کروڑ روپے کی منظوری ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی ایشا کم قیمت پر  دینے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی قیمت میں فرق کی مد میں 62 ارب کی منظوری بھی دی گئی۔

ماہرین معاشیات کے مطابق گندم کے ملکی ذخائر بہتر بنانے کے لیے یہ سب سے بہتر وقت ہے کیونکہ عالمی منڈی میں اس وقت دنیا بھر سے گندم جمع ہو رہی ہے اور اس کے دام پست ترین سطح پر ہیں۔

ملک میں اس سال 2 کروڑ 62 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ گندم کی پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 82 لاکھ ٹن تھا۔

متعلقہ تحاریر