اداکارہ حنا دل پذیر نے ”بلبلے“کا بڑا راز فاش کردیا
اے آر وائی ڈیجیٹل پر 12سال سے نشر ہونے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریز ”بلبلے“ کی انتظامیہ نے تیسری مرتبہ اپنی لوکیشن تبدیل کردی

اداکارہ حنا دل پذیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور مزاحیہ سیریز ”بلبلے“ کا بڑا راز فاش کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر 12سال سے نشر ہونے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریز ”بلبلے“ کی انتظامیہ نے تیسری مرتبہ اپنی لوکیشن تبدیل کردی۔اداکارہ حنا دل پذیر نے نئی قسط نشر ہونے سے پہلے ہی نئی لوکیشن کا راز فاش کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ناصر خان جان نے پسوڑی کو پسوڑی میں مبتلا کردی
درآمدی میک اپ پر پابندی، نادیہ حسین کیلیے کاروبار مشکل ہوگیا
اداکارہ نے ”بلبلے“کی نئی لوکیشن پر شوٹنگ کےدوران ایک وی لاگ بناکر وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی جس میں حنا دل پذیر بلبلے کے اپنے کردار مومو کے انداز میں نئی لوکیشن کے حوالے سے بتارہی ہیں۔اس دوران سٹ کام کے پروڈیوسر اور مرکزی کردار نبیل ان سے آکر شکایت کرتے ہیں کہ ماں جی آپ نے نئی لوکیشن ایکسپوز کردی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ڈرامہ سیریز بلبلے اکتوبر 2009 سے مستقل نشر ہورہی ہے اور اب تک 600 سے زائد اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔ بلبلے کو پاکستان میں ٹیلی وژن کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک نشر ہونے والی ڈرامہ سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فلموں اور ڈراموں کی آن لائن درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے بلبلے کو 7.8ریٹنگ دے رکھی ہے۔