نبیل قریشی نے مصدق ملک کو زہر فنڈ قائم کرنیکا مشورہ کیوں دیدیا؟
حکومت کے پاس زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں، وزیرپٹرولیم کا بیان:اتنے پیسے میں دیدوں گا ورنہ فنڈ بنالیتے ہیں عوام عطیہ کردیں گے،ہدایت کار

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم قائداعظم زندہ باد کے ہدایت کار نبیل قریشی نے وزیرمملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کو زہر فنڈ قائم کرنے کا مشورہ دیدیا۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے گزشتہ روز ایک بیا ن میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عتیقہ اوڈھو کا نوجوان فنکاروں کو ایک دوسرے کی قدر کرنیکا مشورہ
فلم کملی ریلیز سے قبل ہی کامیاب قرار،صبا قمر زبردست پذیرائی پر آبدیدہ
ہدایت کار نبیل قریشی نے جیونیوز کیجانب سے ٹوئٹر پر شیئر کردہ خبر کو ری ٹوئٹ کردیا۔ نبیل قریشی نے خبر کے ساتھ اپنے تبصرے میں لکھا کہ اتنے پیسے میں دیدوں گا، ٹینشن نہیں ہے آپ لے لو،ورنہ فنڈ بنالیتے ہیں عوام عطیہ کردیں گے، چلیں زہر فنڈ بنائیں۔
Itney main dedounga … tension nahi hai aap lelo! Werna fund bana lete hain awaam donate kerdi ki lets create #zeherfund https://t.co/8foHoWaK3k
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) May 30, 2022
ایک خاتون صارف نے فوری طور پر فنڈ میں عطیہ دینے کی پیشکش کردی۔انہوں نے لکھا کہ زہر کھاؤ اور ہماری جان چھوڑو، ملک انشااللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ ایک اور صارف نے نبیل قریشی کے مطالبے کو ہر پاکستانی کے دل کی آواز قرار دیدیا۔
صدف نامی صارف نے لکھا کہ فلم پر پابندی لگوانی ہے کیا؟ حکومت کو غصہ آگیانا تو زہر کھانے کے بجائے فلم بین کردیں گے۔









