بھارتی گلوکار ”کے کے“ کی انتقال سے قبل اسپتال روانگی کی وڈیو وائرل
کے کے کو کولکتہ میں کنسرٹ کے دوران طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا،راستے میں دم توڑ گئے،53سالہ گلوکار کی آخری پرفارمنس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،مداح غمزدہ
معروف بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ عرف کے کے کوکلکتہ میں لائیو کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ گلوکار کی انتقال سے قبل اسپتال روانگی کی وڈیو سامنے آگئی۔
کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، متوفی نے پسماندگان میں بیوی اور بچے چھوڑے ہیں۔نامور گلوکار کی ناگہانی موت نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
سدھو موسے والا کے قاتل بےنقاب ہوگئے
لتا منگیشکر کا انتقال، میوزک زندہ رہے گا لیکن سُر مر گیا
بالی ووڈ کے نامور پلے بیک سنگر کرشنا کمار کناتھ عرف کے کے گزشتہ رات کلکتہ کے نذرالمنچھا آڈیٹوریم میں لائیو کنسرٹ کررہے تھے کہ اس دوران شدید گرمی اور گھٹن کے باعث ان کی طبعیت بگڑی جس پر انہوں نے اپنے منیجر کو بلایا اور کنسرٹ چھوڑ کر اسپتال روانہ ہوگئے تاہم وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہارگئے اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
Legendary Indian playback singer Krishnakumar Kunnath popularly known as KK passes away at the age of 53 due to heart failure after performing live in Kolkata. Big loss for music industry. "The voice of love is gone.”Two big losses in 3 days.🙏💔#RIPKK#RIPLegend#sidhumoosewala pic.twitter.com/FNGSQcKECr
— BILAL (@i8ilal) May 31, 2022
سوشل میڈیا پر”کے کے “ کی طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال روانگی کی وڈیو ز بھی سامنے آگئیں۔ جن میں انہیں اسٹیج چھوڑ کر آڈیٹوریم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وڈیو میں کے کے بگڑی ہوئی حالت میں نظر آرہے ہیں۔
A video of #KK after the concert when he was rushed to hospital after complaining ‘uneasiness’. KK looked unwell. #RIPKK #KKLive #Shocking #KKDeath #KKPassesAway #KKDies #RIP #RIPKK pic.twitter.com/GDTOF1lesq
— Kritika vaid (@KritikaVaid91) June 1, 2022
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسرٹ کے شرکا نے اپنے بیان میں بتایا کہ کانسرٹ کی جگہ کا اے سی کام نہیں کررہا تھا جس کے باعث کے کے گھبراہٹ کا شکار ہوئے۔
AC wasn’t working at Nazrul Mancha. he performed their and complained abt it bcoz he was sweating so badly..it wasnt an open auditorium. watch it closely u can see the way he was sweating, closed auditorium, over crowded,
Legend had to go due to authority’s negligence.
Not KK pic.twitter.com/EgwLD7f2hW
— WE जय (@Omnipresent090) May 31, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں کے کے کو پرفارمنس کے دوران نذرالمنچھا آڈیٹیوریم کا اے سی خراب ہونے کی شکایت کرتے ہوئے پسینہ پوچھتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے آڈیٹوریم کی انتظامیہ کی غفلت کو کے کے کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر کے کے آخری کنسرٹ کی وڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کے کے نے کنسرٹ کے آخری گیت کے طور پر اپنا یادگار الوداعیہ گیت”ہم رہیں یا نہ رہیں کل، کل یاد آئیں گے یہ پل “گایا تھا۔
He said “mai mar jaau yahin pe” and the shitty thing happened there. Can’t believe this
Om shanti #kk #KKLIVE #kk #KKsinger #RIPKK #RIPKK #RIPLegend pic.twitter.com/PtcGW7IF9A
— Ankit Tiwari (@officiallyAnkit) June 1, 2022
کرشنا کمار کناتھ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1996 میں کیا تھا اور گولڈن ٹیمپل میں ہونے والے آپریشن بلیو اسٹار پر بننے والی فلم ماچس کے مشہور زمانہ گیت ”چھوڑ آئے ہم وہ گلیاں“میں وشال بھردواج، ہری ہرن ،سریش واڈکر اور ونود سہگل کے ساتھ کے کے نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا تاہم انہیں اصل شہرت 1999 میں سلمان خان کی فلم ہم دل دے چکے صنم کے” گیت تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی“ سے ملی اور اس کے بعد کے کے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
😭
Another singer gone too early. You was very different from league. RIP SIR.
OM SHANTI #RIPLegend #KKsinger#RIPKK pic.twitter.com/pTIIMdv9uH
— सत्यम शर्मा 🇮🇳 🇳🇬 (@ItsSDSharma) May 31, 2022
کرشنا کمار نے اپنے گانوں کی پہلی البم”پال“ 1999 میں ریلیز کی تھی، گلوکار کے مشہور گانوں میں”دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی، دس بہانے کرکے لے گئے دل،آنکھوں میں تیری عجب سی عجب سی ادائیں ہیں، تونے ماری انٹریاں اور سجدے“ سمیت متعدد گانے شامل ہیں جنہیں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔
کرشنا کمار کے گائے ہوئے لاتعداد گیت شاہ رخ خان،سلمان خان او رعمران ہاشمی پر فلمائے گئے خصوصاً عمران ہاشمی پران کی آواز بے پناہ جچتی تھی۔
Saddened by the untimely demise of noted singer Krishnakumar Kunnath popularly known as KK. His songs reflected a wide range of emotions as struck a chord with people of all age groups. We will always remember him through his songs. Condolences to his family and fans. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 31, 2022
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اداکار اکشے کمار،اجے دیوگن، کرینہ کپور، انوشکا شرما، ابھیشک بچن اور دیگر نے کرشنا کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Extremely sad and shocked to know of the sad demise of KK. What a loss! Om Shanti 🙏🏻
— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 31, 2022
It seems so ominous. The news of KK’s death that too right after a live performance is terrible. He sang for films I was associated with, so his loss seems that much more personal.
RIP #KrishnakumarKunnath.
Prayers & condolences to his family🙏 pic.twitter.com/HOOjgs4tY5— Ajay Devgn (@ajaydevgn) May 31, 2022
گلوکار اور کمپوزر نے اپنے کیرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی اور ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد معروف گانے دئیے۔
معروف پلے بیک سنگر کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور ساتھی گلوکاروں کو افسردہ کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فن کاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کے کے انتقال پر تعزیتی پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔