ایک ماہ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھوں میگنس کارلسن کی دوسری شکست
برگنانندھا نے تیز ترین آن لائن شطرنج کے ٹورنامنٹ میں میگنس کارلسن کو شکست سے دوچار کیا

بھارتی شہر چنئی کے 16 سالہ شطرنج کے گرینڈ ماسٹر پرگنانندھا نے عالمی چیمپین میگنس کارلسن کو آن لائن ٹورنامنٹ ایئر تھنگس ماسٹرز میں شکست دیکر نیا ریکارڈ بناڈالا ۔ دبلے پتلے پرگنانندھا کے لیے شطرنج میں جیت کوئی اجنبی چیز نہیں ہے۔ صرف دس سال کی عمر میں وہ شطرنج کے سب سے کم عمر انٹرنیشنل گرینڈ ماسٹر بن چکے تھے۔ پرگنانندھا نے 3 ماہ کے دوران دوبار عالمی چیمپئن کو سکشت دیکر شطرنج کی دنیا میں تہلکہ مچایا دیا ہے ۔
بھارتی شطرنج کھلاڑی برگنانندھا نے تیز ترین آن لائن شطرنج کے ٹورنامنٹ جس میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا میں میگنس کارلسن کو ہرایا ۔40ویں چال سے پہلے گیم عالمی چیمپئن نے کے ہاتھوں میں تھا تاہم ان کی ایک بڑی غلطی نے انہیں شکست کی جانب موڑدیا جس کے بعد انہوں نے گیم چھوڑ کر ہارتسلیم کرلی ۔
چنئی کے 16 سالہ پرگنانندھا بھارت میں پراگ کے نام کے مشہور ہیں جبکہ ان کی بڑی بہن ویشالی بھی شطرنج کی عالمی چیمپئن ہیں جو 2018 میں خاتون گرینڈ ماسٹر جبکہ 2021 میں عالمی گرینڈ ماسٹر بنیں۔پراگ کی بہن کا کہنا ہے کہ کہ جب وہ 6 سال کی تھیں اور شطرنج کی پریکٹس کرتی تھیں تو 2 سالہ پراگ انہیں کھیل کے دوران تنگ کیا کرتا تھا ۔ پراگ بچپن ہی سے چیس گیم میں اپنی دلچسپی ظاہر کرنے لگا اور والدین اور بہن نے اسے مکمل سپورٹ فراہم کی ۔
پراگ 6 سال کی عمر میں ایشین چیمپئن شپ جیتے جبکہ انڈر سیون چیمپئن شب میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 7 سال کی عمر میں انہوں نے ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ انڈر ایٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ۔ پرگنانندھا نے 2015 میں انڈر 10 ورلڈ یوتھ چیس چیمپئن شپ جیت کر دنیا کو حیران کردیا ۔ صرف 10 سال کی عمر میں پراگ عالمی شطرنج کے سب سے کم عمر چیمپئن بنے اور پھر 2018 میں پرگنانندھا نے 12 سال کی عمر میں دنیا کے دوسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔
پرگنانندھا عرف پراگ کے کوچ رمیش کا کہنا ہے کہ پراگ سے بہت سی امیدیں ہیں وہ ایک پوسٹر بوائے بن چکے ہیں۔ کوچ نے بتایا کہ 2013 میں جب پراگ میرے پاس آیا تو ایک معصوم اور چھوٹا سا بچہ تھا اس نے بہت تیزی سے کھیل سیکھا ۔ وہ روزانہ 8 گھنٹے تک ٹریننگ کرتا ہے اور مجھے پورا یقین تھا کہ پراگ ایک دن عالمی چیمپئن بنے گا ۔









