پی ٹی آئی حکومت کوہمارےدورہ اسرائیل کا علم تھا، انیلہ علی
عمران خان کی حکومت نے وفد کے ایک پاکستان رکن کی دورہ اسرائیل کیلیے خصوصی اجازت کا بندوبست کیا تھا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس شخص کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،امریکی این جی او کی سربراہ کا دعویٰ

اسرائیل کا دورہ کرنے والی غیرسرکاری تنظیم امریکن مسلم ملٹی فیتھ ویمنز ایمپاورمنٹ کونسل (اے ایم ایم ڈبلیو ای سی) کی سربراہ انیلہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کوان کے دورہ اسرائیل کا علم تھا۔
انیلہ علی کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے وفد کے ایک پاکستان رکن کی دورہ اسرائیل کیلیے خصوصی اجازت کا بندوبست کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی نژاد امریکیوں کی اسرائیلی صدر سے ملاقات معمولی بات نہیں!
صہیونی فوج کی فائرنگ سے خاتون فلسطینی صحافی ہلاک
انیلہ علی نے انگریزی روزنامہ ڈان کے نمائندہ انور اقبال سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے اپنے وفد کےا یک پاکستانی رکن کیلیے دورہ اسرائیل کی خصوصی اجازت کا بندوبست کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس پاکستانی رکن کو اسرائیل کا دورہ کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
Sharaka was honored to bring a delegation of Muslims and Sikhs from southeast Asia including the first Pakistani Jew allowed to travel to Israel to visit Israeli President Issac Herzog. The delegates spoke to the President about their efforts to develop relationships with Israel pic.twitter.com/mMkBxQS4fT
— Sharaka – شراكة (@sharakango) May 10, 2022
منگل کو جیو ڈاٹ ٹی وی پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں انیلہ علی نے دعویٰ کیا کہ ان کی این جی او کا مقصد امریکا میں مقیم مختلف برادریوں کے افراد کے درمیان بین المذاہب تعلقات کو استوار کرنا ہے۔ لہٰذا یہ مسلمانوں اور یہودیوں کے ساتھ ایک فطری اتحاد تھا کہ ہم شراکت دار بن گئے اور نہ صرف اسرائیل بلکہ دبئی اور ابوظہبی کا بھی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انیلہ علی نے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے کہ پاکستان میں سیاست دان، خاص طور پر ڈاکٹرشیریں مزاری اپنی حکومت کی برطرفی اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خواتین کی بین المذاہب تنظیم کا استعمال کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سفر کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ہمارا مقصد مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان امن قائم کرناتھا۔









