پرویز الہٰی اور شیخ رشید ، عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کا اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد ایک مرتبہ پھر کھل کر سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

معروف نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف یکمشت محاذ کھول دیا

مسلم لیگ ن کے حالیہ تین جلسے ، عوامی پذیرائی نہ ملنے کی وجوہات کیا ہیں؟

ان کا کہنا تھا اگر حکومت عمران خان کو گرفتار کرگی تو اپنی قبر خود کھودے گی اور اپنی موت آپ مرجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا اور آئی جی اور چیف سیکریٹری کو سزائیں ہوں گی ، وہ الیکشن ہی نہیں ہوا ، کیونکہ جہاں ہم نے ووٹ ڈالنے جانا تھا وہاں پر پولیس کھڑی تھی ، ان لوگوں نے دن دیہاڑے ڈاکا ڈالا تھا۔

ان کا کہنا تھا آئین کے مطابق اگر گورنر نہیں ہے تو حلف اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر نے لینا ہے ، حیران ہوں کہ اسپیکر نیشنل اسمبلی سے حلف دلوایا جارہا ہے ، یہ لوگ پہلے آئین تو پڑھ لیتے ، راجہ پرویز اشرف کو دیکھنا چاہیے تھا اور کہنا چاہیے تھا کہ میں یہ حلف نہیں لے سکتا ۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تھا۔

 

انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران آنے والے دنوں میں ضرور جیل جائی گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ اس لیے آئے ہیں کہ اپنے کاغذات کو ٹھیک کرسکیں ، یہ کاغذات بھی ٹھیک کریں گے اور جیلوں میں بھی جائیں گے، جو نظام آئے گا ان کو جیلوں میں دوبارہ پھینکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان نے کوشش بہت کی ، مگر اس ملک میں ہر چیز بکتی ہے ، مقصود چپڑاسی شہباز شریف سے زیادہ مشہور ہے ، 40 ، 40 اور 25 ، 25 بلین کے کیسز ہوں اور ملک کا وزیراعظم بن جائے لعنت ہے ایسی جمہوریت پر ۔ میں نے کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی ، نکلی ہے کہ نہیں ، میں وقت سے پہلے کہتا ہوں کہ یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے۔ قلندر آئیں گے اور یہ اندر جائیں گے۔ جو جو چور ہے اسے اندر جانا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر