کپتان بابر اعظم کا مثبت کرکٹ کھیلنے کا عزم

بابر اعظم کہتے ہیں قومی کرکٹ ٹیم میں ہر بندہ کپتان  ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  کا کہنا ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ بطور کھلاڑی نمبر ون پر آنا خواب ہوتا ہے۔ کھلاڑی کو ہمیشہ اچھے پرفارمنس پر توجہ دینی چاہیے۔ ٹف ٹائم اور دباؤ میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

لاہورمیں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کل سے کیمپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے پرجوش ہوں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔ اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے اور ٹیم نے ماڈرن کرکٹ میں خود کو منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ماہ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھوں میگنس کارلسن کی دوسری شکست

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ٹیم میں اچھا سپورٹ دے رہے ہیں او ہم اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ شان مسعود اوپر کھیلتا ہے اسے اوپر ہی کھلایا جائے گا۔ پہلے وائٹ بال کا کیمپ لگا تھا اب ریڈ بال کا لگ رہا ہے اور اب ہم سخت گرم موسم میں کھیلنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم نے بہترین فارمیٹ میں کارکردگی دکھانی ہے۔

بابر اعظم  نے کہا کہ 2 ماہ کا آف ملا تھا اور پھر ہماری بین الاقوامی کرکٹ شروع ہوئی۔ بہترین ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے اور اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے جبکہ ٹیم بنانے کے لیے تو مسلسل موقع لینا ہوتا ہے۔مجھے کھلاڑیوں کو تسلسل سے کھلانا ہو گا اور ٹیم نے ماڈرن کرکٹ میں خود کو منوایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر بندہ کپتان ہے ۔ میدان میں موجود باؤلر بہتر سمجھتا ہے کہ فیلڈنگ کہاں ہونی چاہئ؟ ۔کس کو علم ہے کہ کس نے کتنا کھیلنا ہے ، کس کی کتنی کرکٹ باقی ہے ، رضوان بہترین کپتانی کررہاہے، مجھے رضوان پر پورا بھروسہ ہے۔

متعلقہ تحاریر