کیا بابر اعظم اور امام الحق شادی  کی ذمے داری اٹھانے سے  ڈرتے ہیں؟

 یاااللہ یہ وقت ہم پر بھی آنا ہے، امام الحق کی بابر اعظم کیساتھ شادی میں شرکت کے بعد ٹوئٹ، صارفین کی دونوں کھلاڑیوں کے لباس کے انتخاب پر شدید تنقید

کیا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور امام الحق شادی کی ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔ امام الحق کے حالیہ ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کردی۔

امام الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراپنی اور بابر اعظم کی تصویر شیئرکی جس میں دونوں کسی شادی میں شریک ہیں اور کسی گہری سوچ میں گم دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم کا مثبت کرکٹ کھیلنے کا عزم

بابر اعظم نے بطور کپتان عمران خان کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا

امام الحق نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  شادی کی حالیہ تقریب میں بابر اور میں  دنیا کے تمام عظیم شوہروں کے بارے میں سوچتے ہوئے۔اس بات پر بھی حیران ہیں کہ  یاااللہ یہ وقت ہم پر بھی آنا ہے۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ثابت ہوا کہ لڑکے ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔

تصویر میں بابراعظم نے سیاہ و سفید دھاری دھار کرتا پاجامہ جبکہ امام الحق نے نیوی بلیو سفاری سوٹ پہن رکھا ہے ۔

ٹوئٹر صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کو لباس کے انتخاب پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کسی  اچھے ڈیزائنر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ تم لوگوں کو واقعی بیوی کی ضرورت ہے جو آپ کا ڈریسنگ سینس بہتر بناسکے۔

متعلقہ تحاریر