قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں 1.5 فیصد اضافہ
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 60 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے
![قومی بچت اسکیموں](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/07/قومی-بچت-اسکیموں-کے-منافع-پر-ود-ہولڈنگ-ٹیکس.jpg)
وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ شرح منافع میں اضافہ سیونگ، ریگولرانکم سرٹیفکیٹس اوراسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرکیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
موڈیز نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک مستحکم سے منفی کردی
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 60 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 13 فیصد ہوگئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 36 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 12.36 فیصد کردی۔
وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیم سیونگ اکاؤنٹ میں 1.50 فیصد اضافہ کیا جس سے شرح منافع 12.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے تاہم بہبود، پنشن اور شدہ پر شرح منافع 14.16 فیصد پر برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے 3ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ پر شرح 13.68اور6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح 13.96جبکہ ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر14 فیصد کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں بھی قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 10.92 فیصد سے بڑھا کر 12.40 فیصد کیا گیا تھا جبکہ بہبود، پنشنرز اور شہدا سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 14.16 فیصد کی گئی تھی۔
ریگولرانکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 11.04 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 8.25 فیصد سے بڑھا کر 10.75 فیصد کی گئی تھی۔ جن کا اطلاق 10 مئی سے ہواتھا۔