ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

ٹریلر کے ٹیزر میں فہد مصطفیٰ کوپولیس افسر کی وردی میں ماہرہ خان کے ساتھ مزار قائد کے سامنے کھڑادکھایا گیا ہے

 ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم”قائد اعظم زندہ باد “ کا ٹریلر جاری ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔فلم  کا ٹریلر آئند ہفتے 9جون کو جاری کیا جائے گا۔

فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

والد کے انتقال پر نہ رو کر مایا علی کو کیا بھگتنا پڑا؟

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی سے فنکار بھی پریشان

فہد مصطفیٰ نے ٹیزر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ  آرہا ہے گلاب، ٹریلر 9 جون کو جاری ہوگا۔ماہرہ خان نےلکھا کہ  آجا نا میرے راجا۔

ٹریلر کے ٹیزر میں فہد مصطفیٰ کوپولیس افسر کی وردی میں ماہرہ خان کے ساتھ مزار قائد کے سامنے کھڑادکھایا گیا ہے۔پس منظر میں فہد مصطفیٰ ایک مکالمہ  ادا کررہے ہیں کہ جانتے ہو نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے؟ تاکہ وہ ہم پر نظر رکھ سکیں اور جب بھی ہم کوئی غلط کام کریں تو وہ ہمیں دیکھ رہے ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

واضح رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد  عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔یہ  فلم فضا علی مرزا کی پیشکش ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی جوڑی اس سے قبل "لوڈ ویڈنگ” اور "ایکٹر ان لا” جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر