حسن علی کی تصویر پر شاداب خان کا طنزیہ چٹکلا
شاداب خان نے حسن علی کی تصویر ری ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا کہ اچھی گھڑی ہے اب ہاتھ نیچے کرلو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتے ہیں اور فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرچکے ہیں ۔
فاسٹ بولر کرکٹ کے سخت شیڈول کے باعث ماڈلنگ کیلیے وقت نہیں نکال پاتے تو سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرکے شوق پورا کرلیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
قومی کرکٹرز مصباح اور بسمہ میں کیا قدر مشترک ہے؟
کیا بابر اعظم اور امام الحق شادی کی ذمے داری اٹھانے سے ڈرتے ہیں؟
گزشتہ روز حسن علی نے کلائی پر سنہری گھڑی باندھ کر اپنی تصاویر بنوائی اور ٹوئٹر کی زینت بنادیں جنہیں صارفین کی جانب سے خاصا پسند کیا جارہا ہے تاہم حسن علی کے یار خاص شاداب خان جنہیں اپنے دوست کی چٹکیاں لینا بہت پسند ہے اس موقع کوبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور حسن علی کی تصویر پر طنزیہ چٹکلا لکھ ڈالا۔
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 2, 2022
شاداب خان نے حسن علی کی تصویر ری ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا کہ اچھی گھڑی ہے اب ہاتھ نیچے کرلو۔









