وفاق اور 3 صوبوں کی پٹرولیم اخراجات میں کٹوتی، حمزہ شہباز سوتے رہ گئے
وزیراعظم کا وفاقی کابینہ اور سرکاری افسران کو ملنے والے مفت پیٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک کے بدترین معاشی حالات کے پیش نظر کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ وفاقی، سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے بھی صوبائی وزراء اور افسران کو ملنے والے مفت پیٹرولیم اخراجات میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔
ملک کی بگڑی معاشی صورتحال پر معاشی ایمرجنسی تحت وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو ملنے والے مفت پیٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ سمیت اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کی پیٹرول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 29ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے
وفاقی حکومت سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء اور افسران بالا کو ملنے والے مفت پیٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کے احکامات دیئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ کچھ کم ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں اور پٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پرمزید نہیں پڑنا چاہیے۔ خزانے پر بوجھ کا مقصدعوام پربوجھ ہے۔
Sindh CM Syed Murad Ali Shah …. pic.twitter.com/v8pLUL6H50
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) June 3, 2022
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اقدامات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان نے وزراء اور افسران کا پٹرول 35 فیصد کم کرنے کے احکامات دئیے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔
عوامی مفاد اور خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے
سرکاری اداروں میں پٹرولیم مصنوعات کے اخراجات پر 35 فیصد کٹ کا اعلان ۔عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کرینگےقائد عمران خان کی قیادت میں عوام کو امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے نقصان سے بچانے کیلئے متحرک ہے۔ pic.twitter.com/NRVFhJDe6a— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) June 3, 2022
محکمہ خزانہ پختونخوا نے پیٹرول کی 35فیصد کٹوتی کے حوالے سے کہا کہ سرکاری محکموں کے تیل پر35 فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی۔ اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
ادھرایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلانات کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسران کو ملنے والے مفت پیٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا ہے۔
It has been ordered that there will be a 40% deduction in fuel quota of officers & officials of KMC with immediate effect pic.twitter.com/8T1A6i3mXE
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 3, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔









