لاہور کے چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، فارمیسی اسٹور جل کر خاکستر

پولیس حکام کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے بعد شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات سے پتا چلے گا کہ آگ لگنے کی وجوہات کیا تھیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے آنے کے ساتھ سرکاری عمارات میں آگ لگنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے لاہور کے چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر بنے فارمیسی اسٹور میں آگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجانے کے لیے فائر فائیٹرز کی 7 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری

کوکنگ آئل کا ذخیرہ ” چیس “ میں آتشزدگی کی وجہ بنا؟

آگ لگنے کی اطلاع کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی ، اور اسپتال سے مریضوں کے بحفاظت انخلاء کو ممکن بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگے یا جان بوجھ کر لگائی اس تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر فارمیسی اسٹور ہے جہاں پر لاکھوں روپے مالیت کی ادوایات رکھی ہوتی ہیں جو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، جبکہ فائر فائیٹرز عمارت میں لگنے والی آگ پر ایک جانب سے بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھائے جانے کے بعد شواہد اکٹھے کیئے جائیں گے ، ایم ایس، ڈی ایم ایس اور سیکیورٹی گارڈز سمیت تمام محکموں کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیکرٹری صحت کو واقعے کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ انہوں نے حکام سے واقعے کے ذمہ داروں کو تعین کرنے پر بھی زور دیا۔

فائر بریگیڈ حکام آگ پر قابو پانے کے لیے گزشتہ تین گھنٹے سے کوششیں کررہے ہیں ، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے آج ہونے والے تمام آپریشن منسوخ کر دیے گئے۔

ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پانے کے لیے کرین کی مدد حاصل کرلی ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے او پی ڈی بھی بند ہے جبکہ مریض اور ان کے لواحقین ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر