مہنگے پٹرول نے طوبیٰ انور کو کس چیز کی افادیت کا احساس دلادیا؟

 آج سائیکل کا عالمی دن ہے، ہم سب کو معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے، اداکارہ طوبیٰ انور

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے  عام آدمی کے ساتھ ساتھ فنکاروں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔اداکار واسع چوہدری اور احمد علی بٹ کے بعد  اداکارہ طوبیٰ انور  بھی مہنگائی سے پریشان نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے باعث کفایت شعاری کیلیے اہم مشورہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

فلمساز مہرین جبار پاکستانی ڈراموں سے کیوں نالاں ہیں؟

 وینا ملک نے سرکاری اشتہارات پر وزیراعظم کو کیا کہہ دیا؟

ٹیلی وژن کے متنازع میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  آج سائیکل کا عالمی دن ہے، ہم سب کو معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں پٹرول اور پٹرول پرائس کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

متعلقہ تحاریر