مہنگی ایل این جی امیر صنعت کاروں کو کتنے ارزاں دام میں دستیاب ہے؟

ملک 25 ڈالر میں ایل این جی خرید کر امیرصنعت کاروں کو ساڑھے6 ڈالر میں فراہم کی جارہی ہے، سینئر صحافی ثنااللہ خان

ملک میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایک طرف مہنگائی  دو ردورہ ہے اور  زرمبادلہ کے ذخائر گرتے  جارہے ہیں تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے مہنگی ایل این جی امیر صنعت کاروں کو ارزاں داموں فراہم کی جارہی ہے۔

ڈان نیوز اسلام آباد کے چیف رپورٹر ثنا اللہ خان نے اس حوالےسے اہم انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری

پٹرول کی بڑھتی قیمت: 62فیصد پاکستانیوں نے لیگی حکومت کے جواز مسترد کردیے

ثنا اللہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ملک 25 ڈالر میں ایل این جی خرید کر امیرصنعت کاروں کو ساڑھے6 ڈالر میں فراہم کی جارہی ہے۔

ثنا اللہ خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ  جی  ہاں ہم صنعتی پیداوار میں 50 فیصد،  برآمدات میں 80 فیصد کمی اور 22 ملین چیتھڑوں کے بدلے سبسڈی ختم کرسکتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جدت ، ریسرچ اور ترقی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے، سبسڈیز منشیات کی طرح ہیں ، توعقل آنے تک مزے کریں۔

ایک اور صارف نے لکھا  اور  پروپیگنڈا سی این جی سیکٹر کے خلاف کیا جاتا ھے جو ایڈہاک بلنگ کے ذریعے ریٹ ٹو ریٹ گیس لیتے ھیں مگر اپنی آخری سانسیں لینے والے اس سیکٹر کیخلاف ایک بیانیہ بنا دیا گیا ھے۔ ہم کب تک عوام کا حق مار کر سیٹھوں کا پیٹ بھرتے رہیں گے۔

متعلقہ تحاریر