امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ سعودی باشندے سے شادی کریں گی ؟
ایمبر آپ پر تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، اس لیے میرے علاوہ کوئی نہیں جو آپ کا خیال رکھے، لوگ آپ کو پریشان کررہے ہیں اس لیے میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوںِ، سوشل میڈیا پر سعودی شہری کی آڈیو وائرل ہوگئیں،

سابقہ شوہر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی معروف امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کو سعودی شہری نے شادی کی پیشکش کردی۔
سوشل میڈیا پرعربی زبان میں زیرگردش ایک آڈیو کے حوالے سے سعودی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا
مقدمہ جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کے پرفیوم کی فروخت میں اضافہ
آڈیو میں مذکورہ شخص کہہ رہا ہے کہ ایمبر چونکہ آپ پر تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، اس لیے میرے علاوہ کوئی نہیں جو آپ کا خیال رکھے ، میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت اور آپ کو پریشان کررہے ہیں۔اس لیے میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔
سعودی شہری نے اپنے اورایمبر ہرڈ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم دونوں کو خوش رکھے، آپ ایک نعمت ہیں لیکن لوگوں کو قدر نہیں۔سعودی شہری نے ایمبر ہرڈ کے سابق شوہر جونی ڈیپ کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بوڑھے آدمی سے بہتر ہوں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امریکی اداکارہ نے اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ کیخلاف تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جونی ڈیپ نے 3 ماہ طویل قانونی جنگ کے بعد ایمبر ہرڈ کو عدالت سے جھوٹا ثابت کروایا۔
جانی ڈیپ کیخلاف کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ اب سابق شوہرکے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہوگئی ہیں اور جرمانے کی ادائیگی کیلیے پیسے نہ ہونے کے باعث اداکارہ نے اپنے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔









