برطانوی بلے باز جوئے روٹ کی وکٹ پر جادوگری کی وڈیو وائرل
وڈیو کے آغاز میں ہی ایک ایسا منظر آتا ہے جسے دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جاتی ہے

برطانوی بلے بازی جوئے روٹ بلے بازی کے ساتھ ساتھ جادو گری کے بھی ماہر نکلے۔ انگلش بلے باز کی نیوزی لینڈ کیخلاف لارڈزٹیسٹ کے دوران وکٹ پر جادوگری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وڈیو میں جوئے روٹ نان اسٹائیکر اینڈ پر کھڑے ہوئے ہیں اور کیوی باؤلر جیمیسن گیند کرانے کیلیے دوڑنا شروع کرتے ہیں ،وڈیو کے آغاز میں ہی ایک ایسا منظر آتا ہے جسے دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے پر پریشان
حسن علی کی تصویر پر شاداب خان کا طنزیہ چٹکلا
جیمیسن جوں ہی گیند کرانے کیلیے دوڑنا شروع کرتے ہیں نظر امپائر کے برابر میں وکٹ پر کسی سہارے کے بغیر کھڑے کرکٹ بیٹ پر پڑتی ہے جسے جوئے روٹ ہاتھ میں تھام لیتے ہیں ۔
I knew @root66 was talented but not as magic as this……. What is this sorcery? @SkyCricket #ENGvNZ 🏏 pic.twitter.com/yXdhlb1VcF
— Ben Joseph (@Ben_Howitt) June 5, 2022
وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں کوئی جوئے روٹ کو بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ جادو گر قرار دے رہا ہے تو کوئی انہیں ماہر کرتب باز کہہ رہا ہے۔









