ثانیہ مرزا کی”سفر“  اور ”suffer“ پر مزاحیہ وڈیووائرل

ثانیہ مرزا کی وڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے  جبکہ بھارتی ٹینس پلیئر روہن بوپنا نے بھی  وڈیو پر تبصرہ کیا ہے

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  نے اردو اور انگریزی کے سفر پر مزاحیہ وڈیو بناڈالی۔ جسے دیکھنے اور سننے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

ثانیہ مرزا کی وڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے  جبکہ بھارتی ٹینس پلیئر روہن بوپنا نے بھی  وڈیو پر تبصرہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیے

برطانوی بلے باز جوئے روٹ کی وکٹ پر جادوگری کی وڈیو وائرل

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے پر پریشان

وڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ وڈیو پر ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ  جب لوگ آپ  سے پوچھیں کہ ایک بچے اور 8 بیگز کے ساتھ سال میں  30 ہفتے  سفر کرنا اور پرفیشنل ٹینس کھیلنا کیسا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

وڈیو میں ثانیہ  نے انگریزی سے نابلد کسی خاتون کی آواز پر لپ سنگنگ کی ہے۔ثانیہ مرزا کہتی ہیں ، کہ مجھے سفرنگ کا بہت شوق ہے، آئی لوو ٹو سفر، میں سفر کرکر کے ہی یہاں تک پہنچی ہوں،یہ بہت لوولی ہے، مے یو آل سفر۔

بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا نے ثانیہ کی وڈیو پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کیلیے ایک سفرنف( تکلیف دہ) سفر کا خواہش   مند ہوں۔

متعلقہ تحاریر