مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مذاق بنا دیا

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جہاز والوں کو فرق پڑے گا عام عوام محفوظ رہیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے قہقہے نے پاکستانی عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے جارہا ہے۔

اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے جہاز رکھنے والے احباب کو فرق پڑسکتا ہے مگر عام کمیونٹی اس سے زیادہ متاثر نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک آئی ٹی برآمدات کے ہدف سے محروم ہو جائے گا، پی ایس ایچ اے

مہنگی ایل این جی امیر صنعت کاروں کو کتنے ارزاں دام میں دستیاب ہے؟

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر سوشل میڈیا پر ایک شور بپا ہو گیا ہے ، صارفین کی جانب سے مفتاح  اسماعیل کے بیان پر سخت قسم کے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف صحافی عمر انعام نے مفتاح اسماعیل کے بیان کا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” وہ_کون_تھا جس نے اپنی انا کی تسکین کے لیے ایسے نا اہل اور ظالم حکمرانوں کو 22 کروڑ انسانوں پر مسلط کیا؟؟ کیا اسے کوئی شرم اور احساس ہے؟؟

ویڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر صارف ریاض نیاز نے لکھا ہے کہ "حکومت نے کارٹون نیٹ ورک چل رہا ہے۔”

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے قہقہہ لگا کر ہنستے ہیں جس پر دوسری تیسری رو میں بیٹھے ہوئے بڑے بڑے بزنس مین منہ بسورنے لگتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر