ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سے کیا فرمائش کردی؟

پاکستان کے فیڈ کپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس آنے والے ہیں، آپ پاکستان آئیں تو قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں، ٹینس اسٹار کی شعیب ملک سے بھی بھابھی کو منانے کی اپیل

پاکستانی ٹینس اسٹار شامل مہک کھوکھر نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پاکستانی قومی ویمنز ٹینس ٹیم کی کوچنگ کی درخواست کردی۔مہک کھوکھر نے  شعیب بھائی سے بھی ثانیہ  بھابھی کو کوچنگ پر آمادہ کرنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مہک کھوکھر نے بتایا کہ پاکستان کے فیڈ کپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس آنے والے ہیں اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا کی”سفر“  اور ”suffer“ پر مزاحیہ وڈیووائرل

قطر کا زیدان کے متنازع مجسمے کی دوبارہ تنصیب کا فیصلہ

انہوں نے ثانیہ مرزا سے اپیل کی کہ وہ جب پاکستان آئیں تو قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں اور انہیں ٹریننگ دیں تاکہ ہماری کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے سیکھنے کو ملے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے بھی اپیل کی کہ وہ بھابھی کو کہیں پاکستان آئیں اور  ہماری ویمن ٹینس کھلاڑیوں کا کھیل نکھارنے میں مدد کریں۔

متعلقہ تحاریر