بابر اعظم کا بڑا پن ،مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دیدیا
پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے شکست،خوشدل شاہ کی41 رنز کی طوفانی اننگز، 103رنز بنانے والے بابر اعظم نے کئی اعزاز اپنے نام کرلیے، 2مرتبہ مسلسل 3 سنچریاں بنانے والےدنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

پاکستان نے3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔بابر اعظم نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دیدیا۔
بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے کے بعد دو مرتبہ مسلسل تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔بابراعظم نے کئی اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیے۔
یہ بھی پڑھیے
کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آگئے
برطانوی بلے باز جوئے روٹ کی وکٹ پر جادوگری کی وڈیو وائرل
مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔ پاکستان نے 306 رن کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔ انہوں نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 41 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بابر اعظم کو شاندار سنچری اسکور کرنے مین آف دی میچ قرار دیا گیا تاہم بابر اعظم نے کپتان ہونے کے ناطے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوورز میں جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرنے والے خوشدل شاہ کو اپنا ایوارڈ دیدیا۔
Beautiful gesture from the skipper 😍@babarazam258 gives his player of the match award to @KhushdilShah_ 🏆👏#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/7BrSiV7TyL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
دریں اثنا کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کئی اعزاز اپنے نام کرلیے۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری 85 ویں اننگز میں اسکورکی جس کے بعد وہ کم سے کم اننگز میں17 سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔
World No.1 Babar Azam rewrites record books as Pakistan overcome West Indies in 1st ODI
More details: https://t.co/LhLSvdyYMF#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 8, 2022
اس سے قبل ہاشم آملہ نے 17 سنچریاں مکمل کرنے کیلئے 98، بھارت کے ویرات کوہلی نے 112 اور ڈیوڈ وارنر نے 113 ون ڈے اننگز کھیلی تھیں۔واضح رہے کہ ون ڈے کیریئر کی 85 اننگز میں ہاشم آملہ کی 14 جبکہ ویرات کوہلی اور کوئن ٹن ڈی کوک کی 12، 12 سنچریاں تھیں۔
بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے دو مرتبہ تین مسلسل سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے۔بابر نے آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچز میں بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔
.@babarazam258 MAKES HISTORY! 💪
👑 The No.1 batter becomes the 𝘰𝘯𝘭𝘺 player to record three successive ODI centuries twice 💯💯💯#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/nJxAixPE1i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور کپتان ایک ہزار ون ڈے رنز بھی مکمل کیے، بابر نے صرف 13 اننگز میں بطور کپتان ہزار رنز مکمل کیے۔
Fastest to 1000 runs as ODI captain:
🇵🇰 𝗕𝗮𝗯𝗮𝗿 𝗔𝘇𝗮𝗺 𝟭𝟯 𝗶𝗻𝗻𝗶𝗻𝗴𝘀
🇮🇳 Virat Kohli 17 innings
🇿🇦 AB de Villiers 18 innings
🇳🇿 Kane Williamson 20 innings
🏴 Alastair Cook 21 inningsCongratulations skipper! 👏#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/LsR30P2M6P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
بابر اعظم نے آخری پانچ ون ڈے اننگز میں 534 رنز بنائے جس کے بعد وہ مسلسل پانچ اننگز کے کسی بھی بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل فخر زمان نے مسلسل پانچ اننگز میں 515 رنز بنائے تھے،مسلسل پانچ اننگز کے بریکٹ میں سب سے زیادہ رنز 596 کا ریکارڈ ویرات کوہلی کا ہے۔
بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بھی بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔









