مریم نواز کو لوڈشیڈنگ میں کمی کا سوال مہنگا پڑگیا، عوام کی شدید تنقید
لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد شہریوں نے مریم نواز پر تنقید کی

پاکستان مسلم لیگ نوازکی نائب صدر مریم نواز پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کی جارہی ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ توئٹرپرمریم نوازکی جانب سے لوگوں سے ان کے متعلقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد شہریوں نے ان پر تنقید کی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز نے اپنے پیغام عوام سے پوچھا کہ آپ کے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں کتنی بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر، علاقے اورضلع کا نام اور وہاں میں بجلی سے متعلق بہتری سے آگاہ کریں۔
Any improvement in load shedding in your area? Pls reply mentioning duration and your area/district. Thank you. #WeHaveWeCanWeWil
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 8, 2022
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کی مقبولیت نے ن لیگ اور پی پی کو ملکر الیکشن لڑنے پر مجبور کردیا
ملک بھرمیں گھنٹوں بجلی کی بندش سے پریشان بیٹھے صارفین نے بجلی کے مسائل حل کرنے میں ناکامی پر موجودہ حکومت کی سرزنش کی۔
کیپشن، "ہاں، ہمیں بل کی پوری رقم ادا کرنے کے باوجود 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور لوگ کراچی میں جشن منا رہے ہیں۔
جی پورا بل دینے کے بعد اب دن میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ اسی خوشی میں لوگ کراچی مین جشن منا رہے ہیں۔ thanks @KElectricPk pic.twitter.com/8XRNehKO7Q
— Baber khan (@Baberkhansr) June 8, 2022
جویریہ صدیق نے لکھا کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا اور میں بھی یہ ٹویٹ لوڈ شیڈنگ کے دوران لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ "اسلام آباد میں ہمارے سیکٹر میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے۔
Load shedding increased and even I am writing this tweet in during load shedding.
— Javeria Siddique (@javerias) June 8, 2022
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلنے کے بعد اب لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔
ملک کو دیوالیہ کر کے کیلبری پوچھ رہی ہے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی🖐#PakistanNeedsImranKhan pic.twitter.com/dAkgeHhun7
— مریم (@JustForChnge) June 8, 2022
صحافی مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ بجلی کی بندش میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عیدالفطر پر لوڈشیڈنگ والے علاقوں کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے یہی ٹویٹ کیا تھا۔
کوئی چینج نہیں آیا ۔۔ آپ نے عید پر بھی ایسا ہی ٹویٹ کیا تھا کہ جس کے علاقے میں لائٹ نہیں وہ بتائے
صرف ٹویٹ کرنے سے کچھ نہیں ہو گا
ابھی بھی لائٹ گئی ہوئی ہے— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) June 8, 2022
اعوان نے کہا کہ ٹویٹس مسئلے کا حل نہیں کیونکہ ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔









