سکھر میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لئے 228 ڈسپلے سینٹرز  قائم

ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل 2023 کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کی طرف ایک قدم ہے

سکھرمیں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے لئے 228 ڈسپلے سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا۔

سکھرکے ڈسٹرکٹ الیکشن  کمشنر وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ  سکھرمیں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے 228 ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت نے سکھر کے شہریوں سے مفت علاج کی سہولت چھین لی

ان کا کہنا تھا کہ عوام ڈسپلے سینٹرز میں جاکر اپنے ووٹ کی تصدیق کرسکتے ہیں۔  ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل 2023 کے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر نے بتایا کہ شہر میں 32 یونین کمیٹیز پر مشتمل تین ٹاؤنز میونسپل کونسلز بنائی گئی ہیں۔ضلع میں 42 یونین کونسلز،2 میونسپل کمیٹیز اور اور تین ٹاؤں کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہ بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہوگا جبکہ  یونین کونسلز میں رہنے والے افراد ضلع کونسل کے ممبر،اپنی یوسی کے چییئرمین وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر کا قدیمی پیر مراد شاہ قبرستان گندے نالے کا مناظر پیش کرنے لگا

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے مطابق یونین کمیٹیز کی حدود میں رہنے والے افراد اپنی یونین کمیٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال سکیں گےجبکہ میونسپل کمیٹیز کی حدود میں رہنے والے افراد صرف اپنے وارڈ کے کونسلر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے جبکہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

متعلقہ تحاریر