عدنان سمیع خان کا اذان سمیع خان کی اداکاری پر ردعمل سامنے آگیا

اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ڈرامے کی کامیابی پر پرستاروں شکریہ ادا کرنے کیلیے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی تھی جس پر اداکارہ ماہرہ خان اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ عدنان سمیع خان نے بھی تبصرہ کیا۔

گلوکار عدنان سمیع خان نے  اپنے  بیٹے گلوکار و اداکار اذان سمیع خان  کو ان کے پہلے ڈرامے عشق لا کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ڈرامے کی کامیابی پر پرستاروں شکریہ ادا کرنے کیلیے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی تھی جس پر اداکارہ ماہرہ خان اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ عدنان سمیع خان نے بھی تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اذان سمیع خان  نے انا کو رشتوں کی خرابی کی بڑی وجہ قرار دیدیا

صبا قمر نے سنیما گھروں کے دورے کیوں شروع کردیے ؟

اذان سمیع خان نے لکھا کہ کئی دنوں سے میرے ذہن میں یہی تھا کہ میں عشق لا کو کیسے الوداع کروں۔ میں نے ہمیشہ اداکاروں کو یہ کہتے سنا ہے کہ ان کا پہلا کردار ہمیشہ ان کے ساتھ زندہ رہے گا لیکن میں شاید اب اسے کسی حد تک سمجھ گیا ہوں۔ اس مقام پر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا شکریہ،آپ کی محبتوں پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

انہوں نے مزید لکھا کہ عشق لا میری ابتدائی صلاحیتوں سےبڑھ کر ایک پروجیکٹ تھا اور میں تمام اداکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس پروجیکٹ پر کام کیا اور میرے شریک اداکار ہونے کے ناطے صبر سے کام لیتے ہوئے  اس سفر میں میری مدد کی۔

اذان سمیع خان نے لکھا کہ میری پروڈیوسر مومنہ بھابی کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ کام سونپا۔ میرے ڈائریکٹر امین صاحب  کا شکریہ جو جو میرا سہارا بنے اور ہر قدم پر میرا ہاتھ تھاما۔ قیصرہ آپا جنہوں نے میری ناقابل یقین ٹیم کو اذلان دیا اور مجھے بہتر بننے کے لیے مسلسل آگے بڑھایا، آپ سب کے بغیر میں آدھا بھی نہیں رہوں گا۔

میں ہمیشہ ہمیشہ ہر اس شخص کا مقروض رہوں گا جس نے میرے کیریئر کے اس ابتدائی مرحلے میں مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان نقادوں کا بھی جنہوں نے مجھ پر تنقید کی اور مجھے خود کو بہتر بنانے کا موقع دیا ۔ مجھے پوری امید ہے کہ مجھ پر بھروسہ کرنے والے تمام  لوگ مجھ پر فخر کریں گے اور وہ لوگ جو ابھی تک مجھ سے پرامید نہیں ہیں وہ اپنے رائے پر دوبارہ غور کریں گے۔

اداکار اذان سمیع خان کی پوسٹ پر اداکارہ ماہرہ خان اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ساتھ بھارت میں مقیم ان کے والد عدنان سمیع خان نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔عدنان سمیع خان نے لکھا کہ شاباش بیٹا مجھے تم پر فخر ہے، اللہ تمہیں آسمان میں اور اونچا اڑائے، آگے بڑھولیکن اپنے قدم ہمیشہ زمین پر رکھنا۔ اذان سمیع خان نے سراہنے پر اپنے والد اور ساتھی اداکاراؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر