وسیم اکرم نے حسن علی کے ناقدین کو بندر قرار دیدیا؟
پلیز حسن علی کی جان چھوڑ دیں ،اپنا بچہ ہے،اگر ہم اسے سپورٹ نہیں کریں گےتو کون کرے گا؟ سوئنگ کے سلطان کی ناقدین سے درخواست

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے،وسیم اکرم نے ناقدین سے حسن علی کی جان چھوڑنے کی درخواست کردی۔
وسیم اکرم نےویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کامیابی پر بابر اعظم،امام الحق،خوشدل شاہ اور محمود رضوان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم کا بڑا پن ،مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دیدیا
کپتان بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آگئے
ٹوئٹر پر جاری وڈیو پیغام کے آخر میں وسیم اکرم نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے حسن علی کا پیچھا چھوڑنے کی درخواست کردی۔وسیم اکرم نے کہا کہ پلیز حسن علی کی جان چھوڑ دیں ،اپنا بچہ ہے۔اگر ہم اسے سپورٹ نہیں کریں گےتو کون کرے گا؟وہ ابھی دوسرا اوور شروع نہیں کرتا کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے کہ اسے کیوں کھلایا؟حتیٰ کہ ہمارے صحافی بھی اسے تنقید کا نشانہ بنارہے ہوتے ہیں۔
مبارک 🇵🇰 ٹیم کو زبردست کھیلے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ اور بابر کو بھی مبارک، پلیز حسن علی کا پیچھا چھوڑ دو وہ دوسرا اوور نہیں کررہا ہوتا اور ٹرینڈ کررہا ہوتا کہ کیوں کھلایاوہ میچ ونر ہے میں سابق کپتان اس کے پیچھے ہوں۔ ٹوئٹر پر تو یہ حال ہوگیا ہے کہ
(ہوئے باندر تے چھال نہ مارے) pic.twitter.com/xzBhlvTs5A— Wasim Akram (@wasimakramlive) June 9, 2022
سابق کپتان نے کہا کہ ابھی حسن علی نے لنکا شائر میں کارکردگی دکھائی ہے، لوگ اس کی بڑی تعریف کررہے ہیں کہ زبردست کھلاڑی ہے،وہ میچ جتوانے والا کھلاڑی ہے۔ سوئنگ کے سلطان نے حسن علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ناقدین کی پروا نہ کریں،ہم سب آپ کے پیچھے کھڑیں ہیں، بطور سابق کرکٹر اور سابق کپتان میری حمایت آپ کے ساتھ ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری تو ٹوئٹر پر یہی مثال ہے کہ”ہوئے باندر تے چھال نہ مارے“۔









