وفاقی بجٹ میں سڑکوں اور شاہرات کی تعمیر کے لیے 118 ارب روپے مختص

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران ڈیرہ غازی خان کے حب بائی پاس کی تعمیر ،سکھر روہڑی پل کی تعمیر سمیت دیگرنئے منصوبوں کی تعمیر ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ سڑکوں اور شاہرات کی تعمیر کے لیے مختص، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے لیے 118 ارب 58 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کے گئے ہیں۔

آیندہ مالی سال کے بجٹ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ میں پانچ منصوبے بی او ٹی کی بنیاد پر کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران بی او ٹی کی بنیاد پر پانچ منصوبے کیے جائیں گے ، جس میں کھاریاں راولپنڈی موٹروے کی لینڈ یوٹیلیٹیز اور اپ لفٹ کے لیے بجٹ میں 3 ارب 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ اضافے کے ساتھ 57 لاکھ ہو گئی

کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

حیدر آباد سکھر موٹروے کیلئے 4 ارب روپے ، سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے لیے 17 کروڑ اور شاہدرہ فلائی اوور کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لیے 50 کروڑ روپے ، چترال گرم چشمہ روڈ منصوبے کیلئے 1ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

فیصل آباد خانیوال روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ،گلگت شندور روڈ کیلئے 1 ارب 31کروڑ روپے، خوشاب آواران روڈ کے لیے 3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کیلئے 3کروڑ ، مالاکنڈ ٹنل کیلئے 55کروڑ ، طورخم جلال آباد روڈ کی تعمیر کیلئے 1ارب، پنڈی گھیپ کوہاٹ روڈ کی ڈیولائزیشن کے لیے 1ارب 50کروڑ روپے مختس کیے گئے ہیں۔

حضدار کچلاک روڈ کی ڈیولائزیشن کیلئے 6ارب ، جگلوٹ اسکردو روڈ کیلئے 2ارب روپے ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور ریوائز منصوبے کیلئے 2ارب 40کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران مظفر آباد مانسہرہ روڈ کی تعمیر ، چھ لائن حب بائی پاس ، بابوسر ٹنل اور لنک روڈز کی تعمیر کی جائے گی ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران ڈیرہ غازی خان کے حب بائی پاس کی تعمیر ،سکھر روہڑی پل کی تعمیر سمیت دیگرنئے منصوبوں کی تعمیر ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر