دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست ، سیریز پاکستان کے نام

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جارہی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر امام الحق کی شاندار نصف سنچریز اور باؤلرز کی بہترین کارکردگی کے بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دیا، تاہم ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن دوسرے ون ڈے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور ساری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پہلے ون ڈے میچ میں سنچری بنانے والے شائے ہوپ کے آؤٹ ہونے کے باوجود کائل میئرز اور شمارا بروکس نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب جاری رکھا ، دونوں کی جوڑی نے پہلے 10 اوورز میں چھ رنز کی اوسط سے اسکور بنائے اور میزبان ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم کا بڑا پن ،مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل شاہ کو دیدیا

اس موقع کپتان بابر اعظم نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو گیند دی ، یہ تجزبہ کامیاب رہا اور کائل میئرز آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 25 گیندوں پر چار چاکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 33 رنز اسکور کیےتھے۔

کائل میئرز کی وکٹ 71 رنز پر گری تھی تاہم ان کے آؤٹ ہونے کےبعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیں ایک بعد ایک گرتی چلے گئیں ، اور صرف 120 رنز کے اسکور پر 7 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے۔ کپتان نکولس پورن نے بھی 25 رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے۔

اس کے بعد ٹیلنڈرز نے جوابی وار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی پاکستان کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے خلاف زیادہ دیر تک کھڑے نہ رہ سکے اور آخر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم محض 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، اور اس طرح سے کو میچ میں 120 رنز کی بڑی فتح نصیب ہوئی۔

محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے محض 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ، جب کہ وسیم جونیئر اور شاداب خان نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے اوپنرز اس مرتبہ بھی کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ، فخر زمان 7ویں اوور میں غلط شارٹ کھیلتے آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 28 گیندوں پر 17 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں 3 چوکے بھی شامل تھے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد، کپتان بابر اعظم اور بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نے ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں اپنی مجموعی چوتھی سنچری پلس سٹینڈ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔

نصف سنچریز کے بعد سنچریز پر نظر جمانے والے امام الحق ایک مکس اپ کے دوران آؤٹ ہو گئے انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کیے تھے۔

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 42 رنز کا اضافہ کیا ، اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے باؤلر عقیل حسین نے بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 93 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے۔

اگلے چار اوورز میں گرین شرٹس کی تین وکٹیں گر گئیں ، محمد رضوان، محمد حارث اور محمد نواز آؤٹ ہو گئے۔

40ویں اوور میں پاکستان نے 207 رنز بنائے تھے جب کہ اس کی 6وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس موقع پر

شاداب خان اور خوشدل شاہ کی جوڑی نے ٹیم کو سہارا دیا ، دونوں نے 22 ، 22 رنز جوڑے ۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی نے پھر آخری اوورز میں قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

محمد وسیم جونیئر نے صرف 13 گیندوں پر 17 رنز جوڑے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے محض چھ گیندوں پر 15 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوسین نے تین جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ تحاریر