معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین بھی مہنگائی سے پریشان

صنف آہن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دنانیر کو اپنی نئی ویڈیو کو شیئر کیئے ہوئے 16 گھنٹے گزر گئے ہیں اور پر لائیکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں جاری مہنگائی نے جہاں عام آدمی کو متاثر کیا ہے وہیں اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر دنانیر مبین کو بھی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنانیر مبین نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں دنانیر مبین پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے "دل جھوم جھوم” کے بول گنگنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار فلک شبیر نے اپنی  خوبرو سالی کو جانور کیوں کہہ دیا؟

بشریٰ انصاری نے کسے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا؟

دنانیر مبین کے دائیں ہاتھ میں گیارہ سو روپے ہیں اور وہ گنگنا رہی ہیں "جتنی تو ملتی جائے اتنی لگے تھوڑی تھوڑی ۔۔۔۔ دل جھوم جھوم کر جھوم جھوم کر سونیا”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

ویڈیو کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ "میری سیلیری ، میں اور یہ مہنگائی۔”

پاوری گرل سے شہرت پانے والی معروف ٹک ٹاکر کو اپنی نئی ویڈیو کو شیئر کیے ہوئے 16 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے ، ویڈیو پر اب تک 99884 لائیکس آچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی پاس کیئے گئے ہیں۔

ہیری کنگ نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "سارو کو یہی حال ہے۔”

کچھ انسٹاگرام صارفین نے دنانیر مبین کی خوبصورت آواز کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر نے عید الفطر پر ایک پوسٹ شیئرکی تھی کہ انہوں نے عید پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو ایک ہی دن میں دیکھ لیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ فلم انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر