پاکستانی گانے "کنایاری” پر ناروے کے ڈانس گروپ کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل

"کنایاری" بلوچی زبان کا گانا ہے جسے کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں پیش کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے "کنایاری” پر ناروے کے ڈانس گروپ نے پرفارم کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ "دی کوئیک اسٹائیلی” نے بلوچی گانے "کنایاری” پر ڈانس کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

نرم سوٹوں میں ملبوس، نوجوان فنکاروں نے "کنایاری” پر پرفارم کرکے پاکستانی موسیقی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

راج کمار ہیرانی فلم پشپا کے ڈائریکٹر سوکمار کی صلاحیتوں کے معترف

عمران اشرف ”ایک  ہے نگار“ کوبہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ ملنے پر خوش

11 جون کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو کو تادم تحریر 40 ہزار سے زائد مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ اس گروپ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے۔

افراء نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "میں اس کی بہت دیوانی ،،، مجھے اس کو پورا تھریڈ چاہیے۔”

کیون انون نے افراء کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ” اگر آپ نے ان ٹک ٹاک کو دیکھا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی ایک طویل یوٹیوب پوسٹ کریں گے۔”

علی طارق نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” کالا چشمہ شاید بم تھا۔”

واضح رہے کہ مذکورہ ڈانس گروپ نے  1994 کی فلم "میں کھلاڑی تو اناری” کے شلپا شیٹی اور اکشے کمار کے ڈانس کو دوبارہ تخلیق کرتے ہوئے ڈانس کیا تھا ، جسے پنڈال میں موجود مہمانوں اور دنیا بھر کے بالی ووڈ کے شائقین نے زبردست داد دی تھی۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو منفرد انداز میں ایسے گانے پیش کرتا ہے جسے بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔

"کنایاری” بلوچی زبان کا گانا ہے جسے کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں پیش کیا گیا تھا۔

"کنایاری” گانے میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے عبدالوہاب بگٹی، کیفی خلیل اور ایوا بی نے اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر