برطانوی اخبار گارڈین نے شہباز شریف کو جمہوریت دشمن قرار دے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی آئین اور جمہوریت پر حملہ کیا

برطانوی اخبار گارڈین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایس ائی کو ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دینے کو پاکستان جمہوریت پر حملہ قرار دے دیا ۔
اخبارگارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں آئی ایس آئی کو ویٹنگ ایجنسی کا درجہ ملنے پاکستانی جمہوریت پرحملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے خفیہ ایجنسی کو بیوروکریٹس کی جانچ پڑتال کے لیے انچارج بنا کرغیرآئینی کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
احسن اقبال نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو بیروز گاری سے جوڑ دیا
گارڈین کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا یہ اقدام آئین پر حملہ ہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے اقدام پر پاکستانی سیاستدانوں نے اپنے خد شات کا اظہار کیا گیا ہے۔
برطانوی ادارے گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئی ایس آئی کے ہاتھ میں اعلیٰ سرکاری افسروں کی اسکریننگ سے سویلین طاقت مزید دب جانے کے اندیشے موجود ہیں ۔

برطانوی ادارے گارڈین کے مطابق پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کہا کہ وزیراعظم کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر کھوکھر نے اس اقدام کو خود اپنے پاؤں پر گولی مارنے کے مترادف قراردیا ۔
اخبار کے مطابق پی پی رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے آئی ایس ائی کو ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دینے کو آئین پاکستان پر حملہ کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے سویلین بالادستی کا خواب ادھورا رہ جائے گا ۔
گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکری امور کی ماہر اورمعروف مصنف عائشہ صدیقہ نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک عمل ہے تاہم دکھ یہ ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے اس عمل کی کھل کر مخالفت اور مذمت نہیں کی ۔









