پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی بنکاک میں بڑی کامیابی
انیتاکریم نے بنکاک کے لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی حریف کو چاروں شانے چت کرکے بڑی فتح حاصل کرلی

پاکستان کی پہلی پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے بنکاک،تھائی لینڈ کے کے لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی حریف کو چاروں خانے چت کرکے بڑی فتح حاصل کر لی ہے۔
انیتا کریم پیشہ ایم ایم اے فائٹر ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے اور وہ پہلی پاکستانی ایم ایم اے فائٹر ہیں جنہوں نے بنکاک کے لمپینی باکسنگ اسٹیڈیم میں کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی بورڈ آئی پی ایل کے ایک میچ سے سواکروڑ ڈالر کمائے گا
ٹائیگر ووڈز دنیا کے تیسرے ارب پتی کھلاڑی بن گئے
اس نے کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں فیئرٹیکس فائٹ پروموشن کے بینر تلے منعقد ہونے والے مقابلے میں اپنی آسٹریلوی حریف ین ہا کو شکست دی۔ 3 راؤنڈز کے دوران کریم اپنے حریف پر غالب رہی۔ انہیں متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا گیا۔
Another one, Alhumdulillah 🇵🇰👊🏽♥️
All praises to the Almighty☝🏽and a big thank you to everyone who showed love and support 🙏🏽
Huge shoutout to my team @fairtexofficial for the knowledge and pushing me every single day to get better! #teamfightfortress #anitakarim pic.twitter.com/E4R2dlt1Y1— Anita Karim (@karimanitamma) June 12, 2022
اپنی جیت کے بعد ایم ایم اے فائٹر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک اور ،الحمدللہ! تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے اور محبت اور تعاون کا مظاہرہ کرنے پر ہر ایک کا شکریہ ۔
اس کے بھائی علومی کریم نے لکھا کہ انیتا پاکستان کی واحد اور دنیا کی بہت کم خواتین میں سے ایک جنہوں نے دنیا کے مشہورلمپینی اسٹیڈیم میں مقابلہ کیا۔
@karimanitamma getting another W after putting on a clinic today at Fairtex Fight Promotion in Bangkok, Thailand.
P.s. Anita is the only female Pakistani (and one of the VERY FEW women in the WORLD) to have fought at the world famous Lumpinee Stadium!
🇵🇰☝🏽 pic.twitter.com/QlLVwF6Ovd— Uloomi Karim (@uloomi) June 11, 2022
انیتا کریم نے اپنی پہلی پیشہ ورانہ فائٹ 2018 میں لڑی اور وہ پاکستان میں 300 سے زیادہ ایم ایم اے ائٹرز میں سے واحد خاتون ہیں جو ایم ایم اے جنگجوؤں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ فیئرٹیکس ٹریننگ سینٹرپٹایا میں چند سالوں سے تربیت لے رہی ہے۔









