نیپرا کا بجلی صارفین کو جھٹکا،  فی یونٹ 4 روپے مہنگا کردیا

نیپرا کی جانب سے 3.99 روپے کے اضافے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت تقریباً 58.5 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل 2022 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں پیر کو بجلی کے نرخوں میں 3.99 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2022 کے لیے ایف سی اے جون 2022 کے بل کے ساتھ چارج کیا جائے گا۔اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین  نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔  یہ اضافہ جون کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کی جانب سے 3.99 روپے کے اضافے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت تقریباً 58.5 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے   آغاز میں ریگولیٹری ادارے نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7.9078 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ اضافہ کیا تھا جس سے پاکستانی عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نان فائلر اداروں پر بجلی کے بلوں کے ذریعے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 10 جون کو نیپرا نے اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے تحت کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں تقریباً 6روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا تھا۔

نیپرا کے ترجمان نے دعویٰ  کیا تھا کہ ٹیرف میں اضافہ صارفین پر اثر انداز نہیں ہوگا کیونکہ یہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کا حصہ بنے گا جو قومی یکساں ٹیرف کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بجٹ سے باہر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر