مہوش حیات لیگی حکومت کے اقدامات کے گن کیوں گانے لگیں؟

مالی سال 23-2022  کے وفاقی بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دینے اور  ٹیکسوں میں چھوٹ  کے حکومتی اقدام پر فلمساز اور فنکار خوشی سے نہال ہیں

تحریک انصاف کی حکومت میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی  حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات بھی لیگی حکومت کے اقدامات کے گن گانے لگیں۔

مالی سال 23-2022  کے وفاقی بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دینے اور  ٹیکسوں میں چھوٹ  کے حکومتی اقدام پر فلمساز اور فنکار خوشی سے نہال ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا پرومو جاری

فلم جاوید اقبال برلن فلم فیسٹیول کیلیے بھی منتخب

مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ مہوش حیات کی ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ حکومتی فیصلے پر بے حد خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔

مہوش  حیات نے کہا کہ  یہ بہت بڑی کامیابی ہے، ہم سب فنکار بہت عرصے سے اس مقصد کیلیے بات کررہے  تھے،ا س حوالے سے کام کرنا چاہ رہے تھے، بہت سے اجلاس اور مذاکرے ہورہے تھے ، بالآخر ہمیں وہ درجہ مل رہا ہے جس کے ہم حق دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فنکار آرٹس اور سنیما کے ذریعے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں،یہ بہت ہی اچھی خبر ہے اور پاکستان کے مثبت اور روشن مستقبل کی جانب سے اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ فلم سازوں کو 5 سال کیلئے ٹیکس کی چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال  ایک ارب روپے کی لاگت سے نیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ ، پوسٹ فلم پروڈکشن فسیلیٹی اور نیشنل فلم اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا جائے گا  جبکہ سنیما، پروڈکشن ہاؤسز، فلم میوزیمز، پوسٹ پروڈکشن فسیلیٹی کو سی ایس آر(صنعت) کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر