مشی خان کی دعا زہرا کا انٹرویو کرنے پر زنیرہ ماہم پر شدید تنقید
ایسے گھٹیا سوالات پوچھنے پر یوٹیوبر کو قصور وار قرار دینا چاہیے، اداکارہ کا دعا زہرا اور زہیر کے انٹرویو پر تبصرہ

سینئر اداکارہ مشی خان نے کراچی سے لاہور جاکرشادی کرنے والی دعا زہرا کا انٹرویو کرنے پرخاتون یوٹیوبر زنیرہ ماہم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خاتون یوٹیوبر نے ہائی پروفائل کیس سے مشہور ہونے والی کراچی کی رہائشی دعازہرا کا پہلا انٹرویو کیاتھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
بشریٰ انصاری کو فلم” کملی“ دیکھ کر اپنا دور کیوں یاد آگیا؟
اداکارہ ایمن خان کی بیٹی کی بہترین دوست کون ہے؟
اداکارہ مشی خان نے یوٹیوبر زنیرہ ماہم کا نام لیے بغیر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے گھٹیا سوالات پوچھنے پر یوٹیوبر کو قصور وار قرار دینا چاہیے ،وہ اس (دعازہرا)کی تشہیر کیوں کر رہی ہے؟
ادکارہ نے ظہیر احمد اور دعا زہرہ کے تاثرات کو پراسرار اور عجیب و غریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہوکیا رہا ہے؟
This Youtuber shud be held responsible for asking such cheap questions. Why is she promoting this? Very strange & mysterious kind of expressions by Zaheer & #DuaZehra #DuaZehraCase . What is going on??
— Mishi khan (@mishilicious) June 14, 2022
سندھ ہائیکورٹ او رلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دعا زہرا کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دینے کے بعد یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے نوبیاہتا جوڑے کا پہلاانٹرویو کیا تھا جس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔
دعا زہرہ کے والدین کا اصرار ہے کہ ان کی بیٹی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں خوفناک ماحول میں زندگی بسر کر رہی ہے جبکہ لڑکی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کر کے خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔ دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے ۔









