بازار 9 بجے، شادی ہالز 10 بجے اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند کرنیکا حکم جاری

میڈیکل اسٹور ، پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن اور دودھ کی دکانیں پابندی سے استثنی حاصل ہوگا

وفاقی حکومت کے احکامات پر توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت  نے بڑ افیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت  سندھ نے صوبے بھر میں  میں تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم  دے دیا ۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق  کراچی سمیت صوبے بھر میں  مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں  رات 9 بجے تک بند کرنے کاے احکامات کردیئے ہیں۔ یہ احکامات ایک ماہ کیلیے نافذ العمل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے تاجر قومی جذبے کے تحت رات 9 بجے دکانیں بند کرنے پر راضی

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  شہر میں دکانیں اور تمام کاروباری مراکز رات 9 بجے جبکہ شادی ہال ، بینکوئٹ میں شادی اور دیگر تقاریب رات 1030 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

 

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن میں ہوٹل ، کافی شاپ اور کیفے را ت 11 بجے بند کرنے   کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں تاہم  میڈیکل اسٹور ، اسپتال ، پیٹرول پمپ ، سی این جی اسٹیشن ، بیکری اور دودھ کی دکانیں اس پابندی سے استثنی حاصل ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

گمبٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت، کراچی کو فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کراچی کی تاجر برادری نے ازخود  توانائی کے بحران کے پیش نظر حکومت سندھ کو تجویز دی تھی کہ شہر کے شاپنگ مالز رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز رات 11 بجے اور ریستوران آدھی رات کو بند کیے جائیں۔

 

کمشنر کراچی اقبال میمن کے دفتر میں حکومتی  اور تاجروں نمائندوں کا مشاورتی اجلاس  میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد ادریس نے حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا  تھا ۔

متعلقہ تحاریر