ڈیوریکس نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو تشہیری مہم کا حصہ بنالیا

”اندازہ لگائیں ہم واحد چیز نہیں ہیں جو آپ کو چیخنے پر مجبور کر سکتے ہیں“, ڈیوریکس کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

مانع حمل اشیا بنانے والی معروف کمپنی ڈیوریکس سوشل میڈیا پر وائرل موضوعات کو اپنی تشہیری مہم میں استعمال کرنے کےحوالے کافی شہرت رکھتی ہے۔

اس مرتبہ ڈیوریکس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو اپنی تشہیری مہم کا حصہ بنالیا.

یہ بھی پڑھیے

بین الاقوامی کھلاڑیوں کے بعد کمپنیز کے بھی کیویز پر طنز

ڈیوریکس پاکستان نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کےبعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ تیار کی ہے جو کافی وائرل ہورہی ہے۔پوسٹ میں پٹرول پمپ  کی گن  دکھائی گئی ہے جس سے تیل ٹپک رہا ہے۔

تصویر میں ہیش ٹیگ پٹرول پرائس کے ساتھ ایک جملہ لکھا گیا ہےکہ اندازہ لگائیں  ہم واحد چیز نہیں ہیں جو آپ کو چیخنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں مشورہ دیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد اپنی سواری کو تبدیل کریں۔

واضح رہے کہ ڈیوریکس پاکستان قومی اوربین الاقوامی سطح پر پیش آنےو الے حالات و واقعات کو سوشل میڈیا پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلیے استعمال کرتا ہے۔

اس سے قبل 19 فروری کو سابقہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی ڈیوریکس نے ایسی ہی ایک پوسٹ تیار کی تھی، جس کے کیپش میں لکھا گیا تھا کہ ایک سواری کیلیے ہمیں استعمال کریں، ہم مایوس نہیں کریں گے، ہم زیادہ دیر تک چلتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے گزشتہ برس عین میچ شروع ہونے سے قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر بھی ڈیوریکس پاکستان نے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی تھی۔

متعلقہ تحاریر