سندھ حکومت کا ماحول دشمن پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ اور عملدرآمد
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہری پابندی کے اطلاق میں کے ایم سی کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رواں ماہ 15 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا آغاز کردیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہری، دکاندار، تاجر اور مینوفیکچررز پابندی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیے
بازار 9 بجے، شادی ہالز 10 بجے اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند کرنیکا حکم جاری
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ضلعی انتظامیہ، سرکاری اداروں اور کے ایم سی کے ساتھ اس ضمن میں بھرپور تعاون کریں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین ماحولیات اس بات پر متفق ہیں کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے پلاسٹک کی تھیلیاں برساتی نالوں کے چوک ہونے کی بھی ایک بڑی وجہ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پابندی کے اطلاق میں کے ایم سی کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ ہمیں اچھا شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کو قبضے میں لیکر متلعقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے درخواست کی ہے کہ شہری پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔









