گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار
فلم”لندن نہیں جاؤں گا“عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا آفیشل ٹریلر 11 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہےفلم”لندن نہیں جاؤں گا“عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا آفیشل ٹریلر 11 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بھارتی گلوکار گپی گریوال اور اداکارہ دویا دتہ نے سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
فلم”لندن نہیں جاؤں گا“عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، فلم کا آفیشل ٹریلر 11 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا پرومو جاری
ایک ہے نگار کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملنے پر ماہرہ خان کا اظہار تشکر
بھارتی گلوکار گپی گریوال نے فلم کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لندن نہیں جاؤں گا کا ٹریلر بہت اچھا لگ رہا ہے ،انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ٹیگ کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
#LondonNahiJaunga trailer looks amazing bro @iamhumayunsaeed
All the best 🤗@MehwishHayat— Gippy Grewal (@GippyGrewal) June 15, 2022
اداکارہ دیویا دتہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے ہمایوں سعید کیلیے نیک خواہشات، اتنظار رہے گا۔
Beet wishes my dear @iamhumayunsaeed. Looking forward to it. https://t.co/443U2tudBy
— Divya Dutta (@divyadutta25) June 16, 2022
ہمایوں سعید نے دیویا دتہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ دیویا ..امید ہے کہ آپ ٹھیک ہیں، جلد ملیں گے۔
Thank u DIVYA ..hope ur fine…see u soon …❤
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 16, 2022
ہمایوں سعید نے گپی گریوال کو جواب دیا کہ شکریہ گپّی پاہ جی، خوش ر ہو۔
Thank you Gippy Paah jee…khush rawo..:) https://t.co/x6KpahKYuw
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 15, 2022
مہوش حیات نے گپی گریوال کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ خوشی ہوئی کہ آپ کو ایل این جے کا ٹریلر پسند آیا۔ آپ کی آنے والی فلم پوسٹی کے لیے نیک خواہشات۔ فلم مزے کی لگ رہی ہے۔
#LondonNahiJaunga trailer looks amazing bro @iamhumayunsaeed
All the best 🤗@MehwishHayat— Gippy Grewal (@GippyGrewal) June 15, 2022
اداکارہ مہوش حیات نےاپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 4 سال بعد بڑی اسکرین پر اپنی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“ کے ساتھ واپسی پر بہت پرجوش ہوں۔
Thrilled to be back after 4 years on the big screen with my new film,“London Nahi Jaunga”.A real feast of entertainment that’ll hold audiences of all ages totally enthralled.Nothing less than you’d expect frm the team behind Pak Cinema’s biggest hits. Releasing this Eid ul azha♥️ pic.twitter.com/eu2OLlSrLk
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 14, 2022
انہوں نے فلم کے حوالے سے مزید لکھا کہ یہ تفریح کی ایک حقیقی دعوت ہےجو ہر عمر کے شائقین کو پوری طرح مسحور کر دے گی، پاکستانی سنیما کو سب سے کامیاب فلمیں دینے والی ٹیم سے آپ اس سے کم کی توقع نہیں کرسکتے۔فلم اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔