بنگالی مداح کی کبریٰ خان کو سالگرہ پر انوکھی مبارکباد
ہمارے لسپیران کے ہلمند کی شہرزاد کو سالگرہ مبارک

اداکارہ کبریٰ خان 29 برس کی ہوگئیں۔اداکارہ نے 16 جون کو اپنی سالگرہ منائی۔مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مبارکباد سے نوازا۔
مگر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک مداح اپنے اچھوتے انداز کے باعث دوسروں پر سبقت لے گیا۔
یہ بھی پڑھیے
گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار
ایک ہے نگار کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملنے پر ماہرہ خان کا اظہار تشکر
ثنا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کبریٰ خان کو مبارکباد دینے کیلیے انہیں ان کے ڈرامے سنگ ماہ کے کردار شہرزاد کے نام سے پکارا۔بنگلہ دیشی مداح نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے لسپیران کے ہلمند کی شہرزاد کو سالگرہ مبارک۔
Haha thank you 🧡🙏🏼
— Kubra Khan Official (@KubraMKhan) June 17, 2022
اداکارہ کبریٰ خان کو بنگالی مداح کا انداز پسند آیا اور انہو ں نے ہنستے ہوئے شکریہ اداکیا۔یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان ہم نیوز کے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں ہلمند کا کردار ادا کرنے والے گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے مدمقابل شہرزاد کا کردار ادا کررہی ہیں۔