بلال مقصود شائے گل کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں؟

بلال مقصود نے اپنے انسٹاگرام پر پیج پر شائے گل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس  نے دونوں کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

گلوکار و موسیقار بلال مقصود کوک اسٹوڈیو سیزن 14  کے سب سے مقبول گانے پسوڑی سے شہرت حاص کرنے والی گلوکارہ شائے گل کے ساتھ گانا گانے جارہے ہیں؟

بلال مقصود نے اپنے انسٹاگرام پر پیج پر شائے گل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس  نے دونوں کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بنگالی مداح کی کبریٰ خان کو سالگرہ پر انوکھی مبارکباد

گپی گریوال اور دیویہ دتہ کا ”لندن نہیں جاؤں گا“ کیلیےنیک خواہشات کااظہار

بلال مقصود نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے تازہ پروجیکٹ 2.0 پر  شائے گل کے ساتھ کام کرنا شاندار رہا۔ آپ لوگوں سے اس  کی تفصیلا ت شیئر کرنے کیلیے انتظار نہیں کرسکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

دونوں گلوکاروں کو ہنزہ کے مٹی سے بنے ایک روایتی گھر میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے پیچھے روایتی  ٹوپی پکول پہنا ایک نوجوان  بھی بیٹھا  ہوا ہے۔ تصویر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ روایتی آلات موسیقی  بھی دونوں گلوکاروں کے نئے گانے کا حصہ ہوں گے کیونکہ تصویر میں شائے گل کے ساتھ ایک سورنائی  بھی رکھی ہوئی ہے ۔

بلال مقصود کی پوسٹ کو شائے گل نے اپنی انسٹااسٹوری میں شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ایک اعزاز کی بات تھی۔

بلال مقصود اور شائے گل کی تازہ کوشش کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ  Velo Sound Station 2.0 کے لیے  کی گئی ہے۔جو ایک ٹیلی ویژن پروگرام ہے جس میں مقامی فنکاروں کے ذریعے پہلے سے ریکارڈ شدہ موسیقی کی پرفارمنس پیش کی جاتی ہے۔ اس گانے  کی حقیقت جاننے کیلیے اس کے ریلیز  کا انتظار کرنا ہوگا  تاہم صارفین کو  بلال مقصود کی نرم آواز کے ساتھ شائے گِل کی مضبوط آوازکے شاندار امتزاج کی امید ہے۔

یاد رہے کہ شائے گل نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے  پسوڑی  سے شہرت حاصل کی تھی  جسے  سیزن 14 کا سب سے زیادہ مقبول گانا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پسوڑی  کو  اب تک یوٹیوب پرصرف 4 ماہ میں  190 ملین یا 19 کروڑ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر