یورپین کمیشن کی صدر ارسولاوان ڈیرلین نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی
ارسولاوان ڈیرلین دنیا کی طاقت ور ترین عورت ہونے کے باجود اپنے 270 مربع فٹ کے چھوٹے سے دفتر میں رہتی ہیں

یورپین کمیشن کی صدر ارسولاوان ڈیرلین دنیا کی طاقت ور ترین عورت ہونے کے باجود اپنے 270 مربع فٹ کے چھوٹے سے دفتر میں رہتی ہیں۔
یورپین کمیشن کی صدر ارسولاوان ڈیرلین کی پوزیشن سرکاری رہائش گاہ میں نہیں آتی تاہم جب وہ کسی دورے میں معروف نہیں ہوتی یا اپنے گھر جرمنی نہیں جاتی تو ان کا تمام وقت ان کے دفتر میں گزرتا ہے ۔ وہ 270 مربع فٹ کے روم میں گزارا کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے مارلن منرو کا تاریخی لباس برباد کردیا
جرمن سیاست دان اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولاوان ڈیرلین 8 اکتوبر 1958 مین برسلز میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1970 کی دہائی کے آخر میں لندن سکول آف اکنامکس میں معاشیات جبکہ 1987 میں ہنور میڈیکل اسکول سے بطور معالج گریجویشن کیا ۔
ڈیرلین نے 1990 کی دہائی میں سیاست میں حصہ لینے شروع کیا ۔ 2003 سے 2005 تک لوئر سیکسنی کی ریاستی حکومت میں کابینہ کی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں جکہ 2005 میں وفاقی کابینہ میں شامل ہوئیں۔
وہ پہلی بار خاندانی امور اور محنت و سماجی امور کی وزیر بھی رہیں۔ ڈیرلین 2013 سے 2019 تک جرمنی کی وزیر دفاع بھی رہیں۔ وہ جرمنی کی پہلی خاتون وزیر دفاع رہی ہیں۔ انہیں جرمنی کی چانسلر کے طور پر میرکل کی جگہ لینے اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل بننے کی پسندیدہ امیدوار کے طور پر سمجھا جاتا تھا۔
ٹائم میگزین کے مطابق جب انہوں نے دسمبر 2019 میں عہدہ سنبھالا تو ان کی توجہ ڈیجیٹل اور گرین پالیسیوں کے ساتھ ساتھ صنفی مساوات پر تھی۔









