کیا امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ڈان 3 میں جلوہ گر ہونیوالےہیں؟
بالی ووڈ کے لیونگ لیجنڈ امتیابھ بچن کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کوجواز بناکر ان کے پرستاروں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں

کیا امیتابھ بچن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈان 3 بنانے جارہےہیں؟
بالی ووڈ کے لیونگ لیجنڈ امتیابھ بچن کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کوجواز بناکر ان کے پرستاروں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
آپ کا درد ہمارا درد ہے،وشال دادلانی کا بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
ڈرامہ سیریل پری زاد کا سیزن 2 کب ریلیز ہوگا؟
میگا اسٹار نے ہفتے کی رات اپنے البم سے شاہ رخ خان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں امتیابھ بچن فلم”ڈان“کے پوسٹر پر دستخط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہو ں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”اور … غلطی … اسی اندازمیں جاری ہے ،ڈان“ ۔
View this post on Instagram
یہ پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں کے فوری بعد سامنے آئی ہیں کہ ڈان کے ہدایت کار فرحان اختر نے اپنی نئی اسکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی فلم”جی لے ذرا “ کو موخرکردیا ہے۔
Is that any hint of Don 3 ? 🔥 pic.twitter.com/xMqROTAGYj
— ISHIT (@Ishit__Rajput) June 18, 2022
بگ بی کی پوسٹ ان قیاس آرائیوں کو ہوا دیتی ہے کہ زیر بحث اسکرپٹ انتہائی متوقع فلم ڈان 3 کا ہے جس کا تقریباً ایک دہائی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Both Don’s are Coming With Don 3 👀? pic.twitter.com/XTB7NVDl6Q
— ᎡϴᎽᎪᏞ ҒᏆᎡᎠϴႮՏ (@chalte_chalte1) June 18, 2022
اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے فوراً بعد، مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا بچن اپنی ممکنہ واپسی کا اشارہ دے رہے ہیں جس میں وہ مشہور کردار ہے جو اب تک کی بالی ووڈ فلموں میں سب سے بڑا کراس اوور بن سکتا ہے۔









