فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کے لیے تہہ در تہہ سود مند ہے، ماہرین

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ بھی فروغ پائے گی۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں کامیابی کی دہلیز پر ہے، گرے لسٹ سے نکلنا معشیت کے لیے تہہ در تہہ سودمند ہوگا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام 34 اہداف حاصل کر چکا ہے اور تمام رکن ملکوں کے اعتماد پر پورا اتر چکا ہے۔

پاکستان کی کارکردگی سے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک مطمئن ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی انسداد منی لانڈرنگ کے لیے کوششوں کو عالمی سطح پر مانا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، سالانہ شرح27.8فیصد تک جاپہنچی

بازار 9 بجے، شادی ہالز 10 بجے اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند کرنیکا حکم جاری

ماہرین کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے امدادی ملکوں اور اداروں کو پاکستان میں فنڈنگ کرنے پر گرین سگنل ملے گا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا تو اس فیصلے سے عالمی ریٹنگ ایجنسیز پاکستان کی رینکنگ بہتر کرسکتی ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوگی، عالمی منڈی میں پاکستان کے جاری کردہ بانڈز کی پوزیشن مستحکم ہوگی اور پاکستان سستے ریٹ پر بانڈز جاری کرنے میں آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر امدادی اداروں اور ملکوں کی طرف سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے سستے قرضوں کی دستیابی بہتر ہوسکے گی۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے پاکستان کے لیے فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ بھی فروغ پائے گی۔

متعلقہ تحاریر