پاکستان کا عارضہ قلب میں مبتلا افغان بچوں کی مفت سرجری کا اعلان

عارضہ قلب میں مبتلا افغان بچوں کی سرجری کے اخراجات حکومت پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن  ادا کرے گا

حکومت پاکستان اور الخدمت کے تعاون سے عارضہ قلب میں مبتلا افغان بچوں کی مفت سرجری کا اعلان کردیا ہے۔ عارضہ قلب میں مبتلا افغان بچوں کی لاہور ٹیچنگ اسپتال میں مفت تشخیص و سرجری کی جائیگی جس کے اخراجات  حکومت پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن  ادا کرے گا۔

عارضہ قلب میں مبتلا 9 افعان بچے طورخم کے راستے علاج کیلئے پاکستان داخل ہوگئے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے  تعاون سے افغان بچوں کو والدین سمیت لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں نظام صحت میں بہتری کیلئے عالمی بینک کا بڑی امداد کا اعلان

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے  چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے مطابق تشخیص کے تمام اخراجات حکومت پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن برداشت کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  عارضہ قلب میں  مبتلا بچوں  کے امراض کی تشخیص کےلئے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن سرجن فرحان کی خدمات بھی حاصل کی ہے۔

 

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ عارضہ قلب میں مبتلاءبچوں کی تشخیص کا یہ سلسلہ جاری رہےگا جبکہ ا سٹیٹ ہارٹ ہسپتال کابل کو بھی جدید آلات فراہم کرنے کا منصوبہ پر کام جاری ہے۔

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین  نے کہا کہ افغانستان کے ڈاکٹروں کو ضروری تربیت بھی فراہم کریں گے۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کی تشخیص کا یہ سلسلہ رہے گا انکا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ ہارٹ اسپتال کابل کو بھی جدید آلات  فراہم کرنے کا منصوبہ پر کام جاری ہے اور ساتھ میں افغانستان کے ڈاکٹروں کو ضروری تربیت بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ تحاریر