خاور گھمن نے مفتاح اسماعیل کا سرکاری رہائش سے متعلق جھوٹ بے نقاب کر دیا

سیاسی تجزیہ کار اور اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن نے منسٹرز انکلیو میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سرکاری رہائش گاہ سے متعلق جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

سیاسی تجزیہ کار اور اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن نے منسٹرز انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کے بارے میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

معروف صحافی خاور گھمن نے 5 روز قبل یہ اطلاع دی تھی کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منسٹرز انکلیو میں ایک بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے قومی خزانے سے 4.8 ملین روپے خرچ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کے لیے تہہ در تہہ سود مند ہے، ماہرین

گیارہ ماہ میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش اور اپنی نجی رہائش گاہ سے منتقلی پر 4.8 ملین روپے کے بھاری اخراجات کے بارے میں میڈیا پر آنے والی رپورٹس کی سختی سے تردید کی تھی اور اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اب بھی اپنی نجی رہائش گاہ اسلام آباد ایف 7 ایریا میں مقیم ہیں۔

وزیر خزانہ نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں منسٹرز انکلیو میں رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی لیکن انہوں نے حکومتی پیش کش کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

مفتاح اسماعیل کے بیان کے بعد مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے خاور گھمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کی تھی۔

تاہم اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی خاور گھمن نے وفاقی وزراء کو الاٹ کی گئی سرکاری رہائش گاہوں کی فہرست شیئر کی جس میں واضح طور پر مفتاح اسماعیل کے نام کا ذکر ہے۔

مفتاح اسماعیل کو جو بنگلہ الاٹ کیا گیا تھا وہ پہلے سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے زیر استعمال تھا۔

خاور گھمن نے لکھا ہے کہ کسی بھی وزیر کی باضابطہ درخواست کے بعد ہی کسی وزیر کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی جاتی ہے۔

خاور گھمن نے مزید لکھا ہے کہ میری گزشتہ دنوں کی خبر پر ہمارے کچھ صحافی دوستوں نے اس کہانی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ برائے مہربانی اب میری راہنمائی فرمائیِں۔ آداب۔”

متعلقہ تحاریر