رنبیر کپور کی فلم شمشیرا 22 جولائی کو ریلیز ہوگی
عالیہ بھٹ نے شوہر کی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم شمشیرا کا پوسٹر جاری کردیاگیا۔فلم 22 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فلم کا پوسٹر اپنے انسٹاگرام پیج پرشیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
کرن جوہر نے آریان خان کو فلم کیلیے سائن کرلیا
کیا امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان ڈان 3 میں جلوہ گر ہونیوالےہیں؟
عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اب یہ گرم صبح ہے، میرا مطلب ہے، صبح بخیر۔نئی فلم میں اداکار رنبیر کپور قبائلی سردار شمشیرا کاکردار ادا کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم شمشیرہ کی کہانی 1800 کی دہائی کے فرضی شہر کازہ پر ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو ایک بے رحم آمر جنرل شودھ سنگھ نے قیدی اور غلام بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو پہلے غلام بنا، پھر سردار بنا اور پھر اپنے قبیلے کا لیجنڈ بن گیا ۔ وہ اپنے قبیلے کی آزادی اور وقار کے لیے انتھک جدوجہد کرتا ہے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ادتیہ چوپڑا کی پیش کش ہے جس کے ہدایت کار کرن ملہوترا ہیں۔اس فلم کو 2020 یا 2021 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا تاہم عالمگیر وبا کرونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی۔









