فواد چوہدری نے غلط خبر پر جنگ گروپ کو بے شرم قرار دے دیا

فواد چوہدری نے دی نیوز میں چھپنے والی غلط خبر کی چھوٹی کی تصیح چھپنے پر جنگ گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا

تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگریزی روزنامہ دی نیوز میں چھپنے والی قاسم عباسی کی غلط خبر کی چھوٹی کی تصیح چھپنے پر جنگ گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ روزنامہ جنگ کے اندرونی صفحات پر ایک چھوٹی سی تصیح  کی خبر نظر آئے گی جس میں سابق خاتون اول کے خلاف  جعلی خبر پر معافی مانگی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عوام مہنگائی سے بے حال، میاں صاحب کے لندن میں سیر سپاٹے

انہوں نے کہا کہ آپ ایک عدسہ لیں اور انتہائی صلاحیت سے استعمال کریں تو آپ کو روزنامہ جنگ  کے اندرونی صفحات پر ایک چھوٹی سی “تصیح” کی خبر نظر آئے گی یہ معذرت ہے سابق خاتون کیخلاف غلط اور جھوٹی خبر کی ۔

 

فواد چوہدری نے جنگ گروپ کو بے شرم کہتے ہوئے کہا کہ یہ صحافت کے وہ اعلیٰ معیار ہیں جن کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری کی تنقید پر خبر شائع کرنے والے صحافی قاسم عباسی نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب بغیر کسی تردید کے میں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور اس پر معذرت کی کیوں کہ یہ میری اخلاقی اور صحافتی ذمہ داری تھی۔

 

قاسم عباسی نے کہا کہ یہاں تو جھوٹ بار بار بولا جاتا ہے اور کوئی شرم بھی محسوس نہیں ہوتی اور یہ آپ سے بہتر کون جانتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  جنگ میں جس خبر کی تصیح چھپی ہے وہ خبر دراصل جنگ اخبار میں چھپی ہی نہیں تھی ۔

خیال رہے کہ صحافی قاسم عباسی  نے انگریزی روزنامہ دی نیوز میں اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بیوی بشرابی بی  چار کمپنیز کی مالک ہیں جبکہ عمران خان نے  اپنے اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی۔

 

قاسم عباسی نے اپنی خبر میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ملکیتی کمپنیوں میں البراق ہاؤسنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ،البراق فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، المعیز پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ ،المعیز ڈیری اور فوڈز  پرائیوٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

قاسم عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فرحت شہزادی (فرح گوگی ) ان چاروں کمپنیوں کی ڈائریکٹر اور سی ای او ہیں جن کی مالک سابق  خاتون اول بشرا بی بی  ہیں تاہم بعد میں قاسم عباسی نے اپنی خبر پر معذرت کی ۔

قاسم عباسی نے کہا کہ سابق خاتون اول بشرا بی بی اور فرح گوگی کی والدہ دونوں کا نام بشرا بی بی یہ نام کی مماثلت تھی ۔انہوں نے اپنی خبر کی تصیح  بھی  چھپوائی تاہم  فواد چوہدری نے 3 سطری تصیح پر اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ تحاریر