کراچی والوں کو بجلی کے مزید جھٹکوں کا امکان، 11روپے فی یونٹ اضافہ متوقع

کے الیکٹرک نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 11 روپے 33 پیسے کے اضافے کی درخواست جمع کروا دی

کراچی کے مکینوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے  اضافے کا امکان ہے ۔ مئی  کے   فیول ایڈجسمنٹ   کی مد میں 11 رپے سے زائدکا اضافہ متوقع ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 11 روپے 33 پیسے کے اضافے کی درخواست جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی قوانین کے مطابق ماہانہ سماعت 4 جولائی کو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

 توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بینکس کیلئے ہدایت نامہ جاری

کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ  11 روپے 33 پیسے کا اضافے کا اطلاق  صرف ایک مہینے کے بل پر ہوگا۔

 ترجمان کے الیکٹرک  کے مطابق  مارچ 2022  سے مئی 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ  ہوا جبکہ مارچ 2022 سے مئی 2022 میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ سی  پی پی اے ،جی کی  قیمتوں میں مئی میں 53 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سی پی پی اے – جی کی قیمت مارچ 2022 میں 9 روپے 098 پیسے تھی جو مئی میں 13 روپے 897 پیسے دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے تاجر قومی جذبے کے تحت رات 9 بجے دکانیں بند کرنے پر راضی

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ نیپرا کی جانب سے عوامی  سماعت  کرنے اور جانچ پڑتال کے بعد ضارفین کے بلوں  میں   قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر